جہلم(ادریس چودھری)تحصیل دینہ کے تمام مسائل میرے نوٹس میں ہیں انشاءاللہ جلد حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل پریس کلب دینہ کا وفد ڈپٹی کمشنر جہلم سے ملا وفد میں صدر پریس کلب جرار حسین میر اور پروفیسر خورشید علی ڈار سید ذولقرنین شاہ الطاف اسحاق چوہدری شامل تھے ڈی سی جہلم کے نوٹس میں شہر دینہ کے مسائل زیر بحث لائے گئے وفد نے رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کے متعلق تفصیل سے بات کی ڈی سی جہلم نے حسب استدعاء گاہینی کالوجسٹ اور چیسٹ سپیشلسٹ کو ہفتے میں ایک دن کے لیے مامور کر دیا منگلا روڈ دینہ کی ناگفتہ بے حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی سی جہلم نے کہا کہ اے سی دینہ کو ہدایت کی جائے گی کہ وہ منگلا روڈ کے درمیان ڈیوائڈر لگا دیں تاکہ ٹریفک کی روانی بحال ہو سکے ڈی سی نے وفد کو یقین دلایا کہ عوامی مسائل کی نشاندہی کرنے پر متعلقہ آفیسر کو ڈی سی آفس سے وضاحت کے لیے لیٹر جاری کیا جائے گا ان کا مزید یہ کہنا تھا اور انہوں نے اس بات پر اتفاق بھی کیا کہ کے زمین کے سرکاری ریٹ زیادہ ہونے کی بنا پر ریونیو حاصل کرنے میں دشواری ہو رہی ہے کیونکہ کاروبار کرنے والے زیادہ ریٹ مقرر کرنے کی وجہ سے خرید و فروخت نہیں کرتے اور انہوں نے اس طرف اشارہ دیا کہ اس پر عنقریب نظر ثانی کی جائے گی
top of page
bottom of page
コメント