جہلم(رانا عاصم)ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔ مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 42 فیصد سے زائد پر برقرار ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے میں 18 اشیاء ضروریہ مہنگی اور 9 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے انڈے، جلانے کی لکڑی، پیاز، لہسن اور دالیں مہنگی ہوئیں، ایک ہفتے میں جلانے کی لکڑی 7 روپے 94 پیسے فی من مہنگی ہوئی جبکہ ایک ہفتے میں انڈے فی درجن 36 روپے 69 پیسے مہنگے ہوگئے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے پیاز فی کلو تقریباً 2 روپے مہنگی ہوئی، پیاز کی فی کلو قیمت تقریباً 163روپے تک پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے دال ماش، دال مونگ اور چائے کی پتی بھی مہنگی ہوئی۔ ایک ہفتے میں آلو فی کلو 11روپے 65 پیسے سستے ہوئے، ایک ہفتے کے دوران چینی، چکن اور ٹماٹر بھی سستے ہوئے
top of page
Recent Posts
See Allجہلم(نثار احمد مغل)شنگھائی کانفرنس تعاون تنظیم اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں دھرنے اوراحتجاج کے...
bottom of page
Comments