جہلم ( رپورٹ:پروفیسر خورشید علی ڈار)
ائیسکو نے دن رات مسلسل کام کر کے ایسے افراد جو چوری کرنے میں مرتکب پائے گئے ان کو 53 کروڑ 92 لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا اس جرمانے سے نا صرف گورنمنٹ کے خزانے میں رقم جمع ہوئی ہے بلکہ ان لوگوں کی بھی حوصلہ شکنی ہوئی ہے جو اس چوری میں مرتکب پائے گئے بلاشبہ ائیسکو کی کارروائی ہر حوالے سے قابل تعریف ہے
بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کے دوران اسلام آباد الیکٹرک سپلائی ( ائیسکو) نے بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف مجموعی طور پر 53 کروڑ 92 لاکھ روپے 30 ہزار جرمانے عائد کیے ہیں ائیسکو کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ائیسکو کے سربراہ ڈاکٹر محمد امجد خان کی قیادت میں 7 ستمبر 2023 کو شروع کی گئی اس مہم کو حکومت اور وزارت توانائی دونوں کی حمایت حاصل ہے سرکاری اداروں صوبائی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غیر متزلزل حمایت کی بدولت ائیسکو کی جانب سے تعینات کی گئی سراغ رساں ٹیموں نے اپنے آپریشنل سرکلز میں بجلی چوری کی روک تھام میں نمایاں پیش رفت کی ہے ائیسکو کے مطابق صرف 4 فروری 2024 میں ان چوکس ٹیموں نے 311 بجلی چوروں کو پکڑا جس کے نتیجے میں 22 اعشاریہ 9 ملین جرمانے کیے گئے مزید برآں بجلی چوری میں ملوث 28 افراد کو پولیس نے فوری طور پر گرفتار کر لیا ڈاکٹر محمد امجد خان نے کہا کہ جاری مہم سے بجلی چوری کے واقعات اور کمپنی لائن لاسز میں کمی لانے میں مدد ملی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ محصولات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے انہوں نے بجلی چوری کے خلاف کاروائیوں میں کسی قسم کا سمجھوتا نہ کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس لعنت کے خاتمے کے لیے ائیسکو کے پختہ عزم کا بھی اعادہ کیا کمیونٹی کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہوں نے صارفین پر زور دیا کہ وہ بجلی چوری کے کسی بھی واقعے کی اطلاع متعلقہ حکام کو ہیلپ لائن نمبر 118 کے ذریعے فوری طور پر دیں
Comments