top of page

جہلم: آمدورفت میں خلل،ڈپٹی کمشنر کا تجاوز کرنے پر بھر پور ایکشن ، بلال ٹاؤن میں دو دکانیں سیل

جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان ) ڈپٹی کمشنر کا تجاوز کرنے پر بھر پور ایکشن ، بلال ٹاؤن میں سامان باہر رکھ کر راستہ بلاک کرنے پر 2 دکانوں کی تجاوزات کو سربمہر کروا کر دوکانیں سیل کر دی گیئں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ خان کی طرف سے بلال ٹاؤن وزٹ کے دوران سامان دکانوں کے باہر روڈ پر رکھنے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی اور لوگوں کی آمدورفت میں خلل ڈالنے پر دو دوکانوں کی تجاوزات کو مسمار کروا کے دوکانوں کو سیل کروا دیا ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کرتے ھوئے متنبہ کیا کہ عوام الناس کی آمدو رفت میں کسینقسم کا خلل نہ ڈالا جائے جس سے عوام کو دشواری کا سامنا کرنا پڑے ۔ آئندہ کسی بھی دوکاندار یا کسی دوسرے شہری کی طرف سے راستے بند کرنے اور شہریوں کی آمدو رفت میں خلل ڈالنے کی کوشش کی تو بھر پور ایکشن ھو گا ۔ اہل علاقہ اور راہگیروں کی طرف سے عوامی مفاد میں اس ایکشن کو سراہتے ھوئے آنکا شکریہ ادا کیا ۔

0 comments
bottom of page