top of page

جہلم:آل پاکستان نمبردار ایسوسی ایشن کے وفد کی صوبائی وزیر و سیکرٹری زراعت سے ملاقات



جہلم(نمائندہ جہلم نیوز) آل پاکستان نمبردار اور آل پاکستان کسان اتحاد کے چیئرمین مہر ظفر عباس لک مرکزی صدر چوہدری یعقوب صابر وائس چیئرمین چوہدری اظہر رشید کی صوبائی وزیر زراعت و صنعت و تجارت ایس ایم تنویر سے ملاقات ہوئی ملاقات میں سیکرٹری زراعت نادر چٹھہ،ڈی جی ایکسٹینشن ،ڈی ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن ،اور محکمہ زراعت کے آفیسرز بھی موجود تھے نمبردار وفد نے کسانوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا بالخصوص کھاد کی بلیک میلنگ ،بیج کی عدم دستیابی اور کسانوں کو محنت کی مکمل اجرت سمیت دیگر مسائل پر بات چیت کی گئی جس پر ایس ایم تنویر نے کہا کہ ہم کسانوں کے مسائل جلد حل کریں گے بلیک مارکیٹنگ کا خاتمہ کریں گے اور نہری پانی کی چوری کاسدباب یقینی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ عنقریب زراعت کے شعبے میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری ا رہی ہے جس سے کسانوں کو رلیف ملے گا اس کے علاؤہ کسانوں کی محنت کا ثمر مکمل دلانے کے لیے پنجاب حکومت نے وفاق سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ ایسی پالیسی مرتب کی جائے کہ کسان کو محنت کا بھرپور صلہ ملے ،گندم کی فی ایکٹر پیداوار بڑھانے کے لیے موثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں انہوں نے عندیہ دیا کہ آئیندہ کسی صورت کسانوں سے زبردستی گندم نہیں خریدی جائے گی مہر ظفر عباس لک نے کہا کہ کسان خوشحال ہوگا تو پاکستان ترقی کرے گا انہوں نے مزید کہا کہ آئیندہ سے کسانوں پر کوئی جرمانہ یا ایف آئی آر نہیں ہونی چائیے تاکہ کسانوں کا تشخص بحال رہے سیکرٹری زراعت نادر چٹھہ نے کہا کہ محکمہ زراعت کو ہاؤسنگ سوسائٹی کی منظوری کے فورم پر نمائندگی دی جائے گی اور مزید یہ کہ ٹیوب ویلوں کے بجلی نرخ کم کرنے کے لیے وفاق سے بات کی جائے گی تاکہ کسان کم لاگت میں اناج پیدا کرسکیں ،اس کے علاؤہ سیکرٹری زراعت نے کسانوں اور محکمہ زراعت سے آڑھتی نظام میں تبدیلی کے لیے تجاویز مانگ لیں مرکزی صدر نمبرداران چوہدری یعقوب صابر نے کہا کہ کسانوں کو اصل قیمت پر کھاد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور نمبردار اور کسانوں کی کمیٹی تشکیل دی جائے جو قیمتوں کے تعین میں مددگار ثابت ہوگی وائس چیئرمین نمبردار چوہدری اظہر رشید نے کہا کہ زرعی شعبے کو ترقی دے کر ملک کو خودکفیل بنایا جاسکتا ہے اور ملک کو معاشی بحران سے نجات مل سکتی ہے وائس چیرمین آل پاکستان نمبردارز ایسوسی ایشن نے صوبائی وزیر ،ڈی جی ایکسٹینشن ،ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن اور محکمہ زراعت کے افسران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کسانوں کے مطالبات کو سنا پرکھا اور ان کے حل کرنے کا عندیہ دیا ،حکومتی افسران نے آل پاکستان نمبردارز ایسوسی کے وفد کی تواضع کی اور امید ظاہر کی کہ حکومت پنجاب کسانوں اور نمبرداران کے ساتھ مل کر زرعی شعبے میں نمایاں کاکردگی کا مظاہرہ کرے گی



0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page