top of page

جہلم! آفیسران مفت آٹا مراکز پر نظم و نسق چلانے میں مصروف۔ اپنے کام سے دفاتر آنے والے سائلین دربدر

جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان ) ضلع بھر سے انتظامی آفیسران دفاتر چھوڑ کر مفت آٹا مراکز پر نظم و نسق چلانے میں مصروف ، جہلم اور گردو نواح سے آنے والے سائلین زلیل وخوار ھو گئے ۔ پٹواری سے ڈپٹی کمشنر تک مفت آٹے کےحصول کیلئے لگی لائنیں سیدھی کروانے میں مصروف عمل دکھائی دینے لگے ہیں ، اسسٹنٹ کمشنرز سے پٹواری تک اپنے دفاتر چھوڑ کر اگر دوسرے کاموں تک ہی مصروف رھیں گے تو دور دراز سے مختلف کاموں کی غرض سے آنے والے سائلین ذلیل و خوار ھوتے رہیں گے ۔ روزے کی حالت میں زمینوں اور رجسٹریوں کیلئے آنے والے زمیندار اور شہری مایوس گھروں کو واہس لوٹنے پر مجبور ہیں ۔ پٹواری ایک ایسا پرزہ ھے کہ جسے ہیلی پیڈ سے لیکر آٹا تقسیم کرنے تک کا ذمہ دار ٹھہرایاجاتا ھے جس کے بغیر کوئی کام مکمل نہیں ھو سکتا اور آنکے دفاتر میں مختلف کاموں کی غرض سے آنے والے سائلین زلیل و خوار ھو رھے ہیں جو ملازمین اور سائلین دونوں طبقہ جات سے سرا سر زیادتی اور ظلم کے مترادف ھے ۔ المیہ تو یہ کی ملازمین کے جو اپنے فرائض ہیں جس کی وہ تنخواہ لیتے ہیں وہ کام کرنے کی ہدایات کم ہی دی جاتی ہیں جس سے عوام بری طرح متاثر ھو رہی ھے اور اس صورت حال میں کرپشن کے ریٹ بھی بڑھا دیے جاتے ہیں ۔ اس تمام تر صورت حال کے پیش نظر سائلین اور شہریوں نے حکومت پنجاب سے اپیل کی ھے کہ تمام سرکاری ملازمین کو اپنے اصل کام کا بھی پابند بنایا جائے تاکہ عوام ذلیل و خوار ھونے سے بچ سکیں ۔

0 comments

Recent Posts

See All

برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی

(جہلم نیوز رپورٹ)برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ 2022 م

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ گاؤں چھنی گجراں میں انتقال کر گئیں

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ، چودھری محمد عثمان، چودھری محمد عمر کی والدہ ماجدہ ،ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پولیس چ

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page