جہلم (ظہیر عباسJhelumnews.uk)آر پی او راولپنڈی سید خرم علی شاہ اور ڈی پی او جہلم ناصر محمود کا چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے جاری جلوس کا وزٹ، تفصیلات کے مطابق پولیس افسران کو چیک کیا اور الرٹ ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایات دیں،سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا،ڈی پی او جہلم نے آر پی او راولپنڈی کو سیکورٹی اور دیگر انتظامات کے بارے میں بریف کیا،آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او جہلم نے جلوس کے منتظمین اور شرکاء سے بھی ملاقات کی اور جلوس کے حوالے سے مناسب ہدایات جاری کیں،شرکاء کو چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے،عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے ہیں، آر پی او راولپنڈی سید خرم علی شاہ کا کہنا تھا کہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقعہ پر شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں،پولیس افسران و جوان چہلم کے دوران الرٹ ڈیوٹیز سر انجام دے رہے ہیں۔
top of page
Recent Posts
See Allدینہ(رانا محمد عاصم)ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم کو اہم کاروائی،منشیات فروش ملزم گرفتار،منشیات برآمد تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے...
0
bottom of page
Comments