top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم:آئی جان شکنجے اندر،حلقہ این اے 60 کے بعد حلقہ این اے61 میں ن لیگی نومنتخب ایم این اے چودھری فرخ الطاف کا حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روک دیا گیا۔

جہلم(رانا عاصم سے)جہلم کے حلقہ این اے 61 کا بھی حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں انتخابی عذرداریوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ حلقہ این اے 61 جہلم ٹو سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد شوکت اقبال مرزا نے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ فارم 45کے مطابق حلقہ این اے 61 جہلم ٹو سے میری ووٹوں کا اندراج کم کیا گیا، 9 ہزار سے زائد ووٹ مسترد کئے گئے اور میری جیت کو ہار میں تبدیل کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ریٹرننگ افسر کو جہلم کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 61 جہلم ٹو کا حتمی نتیجہ روک دیا۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شوکت اقبال مرزا اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری فرخ الطاف کے درمیان مقابلہ ہوا تھا جس پر غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 61 جہلم سے مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری فرخ الطاف نے 3 ہزار 454 ووٹوں کی لیڈ سے مخالف امیدوار کو شکست دی تھی تاہم اس حلقے سے 9 ہزار 659 ووٹوں کو مسترد شمار کیا گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ریٹرننگ افسر کو جہلم کے حلقہ این اے 61 کا حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روک دیا تھا

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page