دینہ(تحصیل رپورٹر)حضرت محمد ﷺکا زمانہ انسانیت کی معراج ہے۔اس کرہ ارض پر ہر لحاظ سے بہترین دور وہ تھا جس میں آپﷺ جلوہ افروز تھے۔آج وطن عزیز میں دین کے نام پر مختلف تخریب کی جا رہی ہے جو کہ ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ہمارے اعمال کی بنیاد خالص اللہ کی رضا کے لیے ہوتو پھر اس کے نتائج عملی طور پر نظر آئیں گے۔اگر ایسا نہیں ہے تو پھر ہمیں دیکھنا ہوگا کہ کھوٹ کہاں پر ہے۔ہمیں ہر ایک کو اپنا اپنا عملی قدم ملک کی تعمیر کے لیے اْٹھانا ہوگا۔جہاں صاحب اقتدار اور صاحب اختیار روزمحشر جواب دہ ہوں گے وہاں ہم سب بحیثیت انفرادی بھی اپنے ایک ایک عمل کا حساب دے رہے ہوں گے۔کیونکہ ہم پر حکمران ہمارے اعمال کے مطابق ہی مسلط ہوتے ہیں۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے روز خطاب!انہوں نے کہا کہ اس وقت معاشرے میں ہمارے حلیے اسلامی،لباس اسلامی،مساجد میں جگہ نہیں ملتی،حج و عمرہ پر بے انتہا رش ہے لیکن کسی کو کسی پر اعتبار نہیں ہے۔مفادات کی جنگ ہے کبھی کشمیر کے نام پر اور کبھی فلسطین کے نام پر مختلف قسم کے احتجاج ہوتے ہیں۔اور اب انتخابات کے نام پر لوگوں کو اپنی طرف راغب کیا جا رہا ہے۔یہ سب کسی طرح بھی انسانیت کی ہمدردی،ملک کی خیر خواہی کے لیے نہیں ہے۔بلکہ اپنی شہرت اور اپنے ذاتی فائدے کے لیے ہوتا ہے۔کیونکہ ہمارے کسی بھی احتجاج اور ہڑتا ل سے کشمیری مسلمانوں یا فلسطین کے مسلمان بھائیوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا۔آج اگر مسلمان قوم اپنی بنیاد جو کہ نبی کریم ﷺ نے عطا فرمائی ہے اس پر آ جائیں اور اپنے اعمال خالص اللہ کی رضا کے لیے اختیار کریں تو ان شاء اللہ ہمارے الفاظ میں وہ طاقت ہوگی جو مسلمان حکمرانوں میں ہوا کرتی تھی۔یاد رہے کہ کل بروز ہفتہ اتوار دارالعرفان منارہ میں دو روزہ ماہانہ روحانی اجتماع کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ملک بھر سے سالکین سلسلہ عالیہ تشریف لائیں گے اور شیخ المکرم حضرت جی مد ظلہ العالی اتوار دن گیارہ میں خطاب فرمائیں گے اور خصوصی دعا بھی ہو گی۔تمام احباب کو اس بابرکت پروگرام میں شرکت کی دعوت عام دی جاتی ہے
top of page
bottom of page
Comments