top of page

’’جنگ کھیڈ نئیں ہوندی زنانیاں دی‘‘تحصیل دینہ میں بیک وقت دو خواتین کی حکمرانی۔مگر مسائل جوں کے توں

دینہ( ادریس چودھری) ’’جنگ کھیڈ نئیں ہوندی زنانیاں دی‘‘تحصیل دینہ میں بیک وقت دو خواتین کی حکمرانی۔ اے سی دینہ عنزہ عباسی اور چیف آفیسر بلدیہ دینہ گلشن نورین۔ مگر دونوں خواتین کی حکمرانی میںدینہ کے مسائل میں اضافہ ہی ہوا ہے،کمی تو دور کی بات۔زندگی کے ہر شعبے میں لوگوں کو مشکلات درپیش ہیں۔دینہ شہر کے بازاروں، سڑکوں، چوک چوراہوں میں ایک بار پھر تجاوزات کا سلسلہ شروع ہو گیا، دکانداروں نے دکانوں کے آگے شیڈ اوردکانوں کے باہر ریڑھیاں سٹرکوں پر لگالیں۔ میونسپل کمیٹی اور ٹریفک پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگے جبکہ گزشتہ ماہ ڈپٹی کمشنر کے حکم پر اندرون شہر کی سڑکوں سے تجاوزات کو ہٹا دیا گیا تھا لیکن میونسپل کمیٹی اور ٹریفک پولیس کی عدم دلچسپی کے باعث اندرون شہر کی سڑکوں پر دوبارہ تجاوزات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق دینہ شہریوں کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ ماہ سڑکوں پر سے تجاوزات ہٹانے کے احکامات جاری کئے جس سے شہر کی سڑکیں ، چوک چوراہے اور بازار کشادہ ہو گئے۔ چند روز گزرنے کے بعد اب دوبارہ بااثر دکانداروں نے سڑکوں کے دونوں اطراف ریڑھیاں جبکہ دکانوں کے باہر شیڈ لگانے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ اس سے ایک بار پھر شہر کی سڑکیں ، چوک چوراہے ، بازار تنگ گلیوں میں تبدیل ہو رہے ہیں۔ جس کے باعث ٹریفک کی روانی اور پیدل چلنے والوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے بالخصوص سکولز ، کالجز کی چھٹی کے دوران ٹریفک کا جام رہنا معمول بن چکا ہے۔ شہریوں نے ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کمیٹی اور ٹریفک پولیس کے ذمہ داران کو سڑکوں ، چوک چوراہوں اور بازاروں میں قائم ہونے والی تجاوزات کے خاتمے کے احکامات جاری کئے جائیں اور تجاوزات قائم کرنے والے ریڑھی بانوں ، لوڈر رکشا ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں تاکہ شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔ان عوامی حلقوں نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر جہلم سے سوال کیا ہے کہ اے سی دینہ اور چیف آفیسر بلدیہ دینہ کس مرض کی دعا ہے۔ کیا انہوں نے صرف پروٹوکول انجوائے کرنا ہے۔ کیا ان کو عوام کے مسائل نظر نہیں آ رہے ہیں۔

0 comments

Recent Posts

See All

دینہ(رانا عاصم) گاؤں مدوکالس میں اچانک2افراد انتقال کر گئے۔ پہلے حاجی باز گل خان دل کا دورہ پڑنے جاں بحق ہوئے۔اس کے بعد نوجوان راناطاہر محمود بھی وفات پا گئے۔دونوں کی نماز جنازہ ہفتہ کو ادا کی جائے گی

دینہ ( رانا عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں مدوکالس میں دو افراد اچانک انتقال کر گئے۔ اچانک اموات سے پورا گائوں سوگوار ہو گیا،پہلے معروف ٹرانسپورٹر جان گل خان کے چھوٹے بھائی ، جمشید خان اور ویلڈر شمریز خان

bottom of page