top of page

جنرل بس اسٹینڈ پر زائد کرایہ جات کی شکایات، ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن سمیع اللہ فاروق موقع پر پہنچ گئے



جہلم(ظہیرعباس Jhelumnews.uk ) جنرل بس اسٹینڈ پر زائد کرایہ جات کی شکایات، ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق موقع پر پہنچ گئے، آرٹی اے سیکرٹری، اڈہ انتظامیہ اور مسافروں سے معلوم حاصل کیں، زائد کرایہ جات وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کی گاڑیاں فوری طور پر بند کرنے کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق شہری حلقوں کی جانب سے گزشتہ چند روز کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مسافروں سے من مانے کرائے وصول ہونے کی شکایات جاری تھیں جس پر ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے جنرل بس سٹینڈ و ویگن اسٹینڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹر ی آر ٹی اے بھی موجود تھے، جنہوں نے ڈپٹی کمشنر کو کرایوں کی تفصیلات بارے آگاہ کیا، ڈپٹی کمشنر نے بس ویگن سٹینڈ کے منشیوں اور مسافروں سے معلومات حاصل کیں اور کہا کہ کسی مسافر سے مقررہ کرایوں سے زائد وصول کرنے کی اجازت نہیں، کوئی ٹرانسپورٹر اگر زائد کرایہ وصول کرئے گا تو اس کی گاڑی بند کر دی جائے گی۔

0 comments
bottom of page