top of page

جناب عزت مآب چیف جسٹس آف پاکستان وطنِ عزیز کو بچا لیں، کہیں دیر نہ ہو جائے.انتخاب و ترتیب ڈاکٹر فیض احمد بھٹی


جناب عزت مآب چیف جسٹس آف پاکستان وطنِ عزیز کو بچا لیں، کہیں دیر نہ ہو جائے!

جناب قابل قدر چیف جسٹس آف پاکستان صاحب! مؤدبانہ گزارش ہے کہ میں بحثیت پاکستانی شہری ایک دیہی علاقے کا رہائشی ہوں۔ میں محنت کش اور زمیندار ہوں۔ سیاست سے کوئی خاص تعلق نہیں رکھتا۔ لیکن میرے آباء و اجداد نے قیامِ پاکستان کے وقت جان و مال کی قربانیاں دے کر پاکستان کے آزاد ہونے میں اپنا بھرپور حصہ ڈالا۔

جناب چیف جسٹس! میری رسائی صرف میڈیا ٹی وی کی خبریں اور تبصرے سننے تک ہے۔ جسے دیکھ سن کر یہ ثابت ہوتا ہے کہ کچھ مخصوص جماعتیں اور میڈیا گروپس پاکستان کے محافظ اداروں، پاکستان کی معزز عدلیہ اور محترم لیڈران کے خلاف الیکشن میں دھاندلی و بے ضابطگی کے الزامات لگا کر، بین الاقوامی طور پر انہیں بدنام کرنے کی مہم جوئی کر رہے ہیں۔ اور ملک کی اکائیوں کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔ عوام الناس میں دھاندلی کے نام پر لا قانونیت اور فسطائیت پیدا کی جا رہی ہے۔ ہمارے پیارے صوبہ بلوچستان میں قوم پرست لیڈران کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ سندھ میں نسلی تعصب پیدا کیا جا رہا ہے۔ صوبہ سرحد کو صرف ایک قومیت کے نام پر علیحدگی پسند حکومت قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پنجاب میں فسادات برپا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ایسے محسوس ہوتا ہے کہ الیکشن 2024 کو متنازع بنانے کےلیے فارم 45 کو الیکشن کا وقت ختم ہونے سے پہلے ہی جعلی تیار شدہ نتائج کی صورت میں جرنلسٹوں اور چینلز کو پہنچا دیے گئے تھے۔ جنہوں نے سنسنی پھیلانے کی تمام حدیں پار کر دیں۔ کرسی کی خاطر مخصوص ٹولے کی طرف سے پاکستان کی سر زمین کو تقسیم کرنے کےلیے بڑے ہوچھے حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ سچ پوچھیے الیکشنز فیئر اینڈ فری ہوے ہیں۔ ان میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی، بلکہ یہ محض پروپیگنڈہ ہے۔

جناب عالی! پاکستان شدید مالی و سیاسی بحران سے دوچار ہے۔ ایسے حالات میں بحثیت پاکستانی شہری مجھے آپ کے علاوہ کوئی مسیحا نظر نہیں آ رہا۔ لہذا میری اس دردمندانہ درخواست پر از خود نوٹس لے کر حالیہ الیکشن کو فیئر اینڈ فری قرار دے کر منتخب شدہ نمائندوں کو حکومت سازی کرنے کی ہدایات صادر فرمائی جائیں۔ تاکہ ملک کے طول و عرض میں پھیلی بے چینی و قلق ختم ہو سکے۔ نیز میڈیا، ریلیوں اور دھرنوں کے ذریعے دہشت، وحشت، نسلی تعصب پھیلانے اور محافظ اداروں کی کردار کشی کرنے والی جماعتوں اور سیاستدانوں پر فوری پابندی لگائی جائے۔ جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ پاکستان کی سالمیت و عزت کو قائم رکھنے کےلیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنے کی خصوصی ہدایت فرمائی جائے۔ خدارا وطنِ عزیز کو ان خطرناک عناصر سے بچا لیں، کہیں دیر نہ ہو جائے!

آپ کی عین نوازش ہوگی۔

العارض

سردار سلیم اختر ڈوگر

نمبردار موضع گندھی روپ سنگھ

(کنگن پور - ضلع قصور)

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page