top of page

جماعت اسلامی یوتھ کاضلعی ایگزیکٹیوکونسل کا دینہ میں اہم اجلاس

*جماعت اسلامی یوتھ کاضلعی ایگزیکٹیوکونسل کا دینہ میں اہم اجلاس*

چودہ اگست کو ضلع بھرمیں پروگرامات اور یکم ستمبرکو لیاقت باغ میں یوتھ کنوینشن کے حوالے سے مشاورت،نوجونوانوں کو زیادہ سے زیادہ شریک کراکرکامیاب بناٸیں۔میاں یاسر گجر

دینہ(محمدنبیل حسن)تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز دینہ نجی ہال میں جماعت اسلامی یوتھ ضلع جہلم کی ایگزیکٹیو کونسل کا اہم اجلاس کا انعقاد کیاگیا۔جس کا آغاز تلاوت پاک سے کیاگیا۔اس اجلاس کی صدارت صدر جے آٸی یوتھ شمالی پنجاب میاں یاسرعلی گجر نے کی۔اس اجلاس میں جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی عہدے داران سوہاوہ،دینہ،ڈومیلی،جہلم زون کے عہددران نے شرکت کی،اجلاس میں ضلعی عہدران نے میاں یاسر علی گجرکو ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی،جس پر میاں یاسر علی گجرنے اطمینان کا اظہار کیا،اس موقع پر میاں یاسرعلی گجر نے اجلاس کے شرکإ سے خطاب میں کہاچودہ اگست کے دن تمام زونلز عہددران اپنے اپنے علاقوں میں چودہ اگست کے حوالے سے پروگرامات کا انعقاد کیاجاۓ۔انکے علاوہ یکم ستمبر کو لیاقت باغ راولپنڈی میں یوتھ کنوینشن منعقد ہونے جارہاہے۔جس میں ضلع جہلم سے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو شریک کراٸیں۔اس پر گھر گھر جاکرنوجوانوں کو دعوت دیں۔انکے علاوہ حبیب رضابٹ صدر جماعت اسلامی یوتھ ضلع جہلم نے بھی شرکإ سے مختصر خطاب کرتے ہوٸے تمام عہددران کا شکریہ ادا کیااور مزید یونٹ سازی کریں۔اس موقع پر کچھ نٸے نوجوانوں میں جے آٸی یوتھ میں شمولیت کا اعلان کیا۔جس پر مہمانوں نے گلے میں پارٹی مفلرپہناۓ اور خوش آمدید کہا۔

0 comments
bottom of page