top of page

جماعت اسلامی کے تحت دینہ میں ورکرز کنونشن کا انعقاد،ڈاکٹر قاسم محمود ،سید ضیاءاللہ بخاری کا خطاب



دینہ(ادریس چودھری)الیکشن 2024 کی صورت میں اللہ تعالی نے اپ کو ایک موقع اور دیا ہے اب آپ نے اس موقع کو ضائع نہیں کرنا اگر آپ نے قومی سطح پر اور لوکل سطح پر اپنے مسائل کو حل کرنا ہے تو جماعت اسلامی کو کامیاب کرانا ہوگا ترازو پر مہر لگا کر جماعت اسلامی کو کامیاب بنائیں ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم و امیدوار حلقہ این اے 60 ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے گزشتہ روز دینہ میں جماعت اسلامی کے تحت ہونے والے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحصیل دینہ کی مثال لے لیں سوئی گیس کے نعرے لگائے گئے بینر لگائے گئے میڈیکل کالج بنانے کا وعدے کیے گئے کیا ہوا صرف نعرے دینہ میں ہر طرف مسائل ہی مسائل ہیں کوئی ٹرین یہاں پر نہیں رکتی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھی وعدے کے مطابق نہیں بنایا گیا ہمارے پاس وسائل بے شمار ہیں وسائل کی کمی نہیں ہے مگر 75 سالوں سے ہم غلط حکمران چن رہے ہیں آج ہم ایٹمی قوت ہیں ہر چیز یہاں پر پیدا ہوتی ہے۔ نہیں ہے تو قیادت نہیں ہے ہر طرف لوٹ مار کرنے والے موجود ہیں حکمرانوں کو آپ کی کوئی پرواہ نہیں ہے اٹھیں ظلم کے خلاف آواز بلند کریں اس موقع پر این اے 60 سے جماعت اسلامی کے امیدوار سید ضیا اللہ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا 70 سالوں سے پاکستان پر حکومت کرنے والی پارٹیاں اسلام کا نعرہ لگا رہی ہیں روٹی کپڑے کا نعرہ لگا ئے جا رہے ہیںسادہ لوگوں سے فراڈ ہو رہا ہے۔کیوں ایسا ہو رہا ہے وہ اس لیے کہ ہم ہمیشہ ووٹ کا غلط استعمال کرتے ہیں آج اگر آپ تبدیلی چاہتے ہیں تو چھوڑ دیںبڑے بڑے فرعونوں کو ان مداریوں کو پہنچانیں اب بھی اپ نے ان فراڈیوں اور مداروں کو نہ پہچانا تو بہت دیر ہو جائے گی صرف جماعت اسلامی ہی وہ جماعت ہے جو اس ملک میں حقیقی تبدیلی لا سکتی ہے جب تک دیانت دار قیادت نہیں آئے گی انقلاب نہیں آئے گا انقلاب کون لاتا ہے لوگ لاتے ہیںآج آپ کے سامنے ہر طرف مسائل کا ڈھیر ہے ۔ تحصیل سوہاوہ لے لیں ،تحصیل جہلم لے لیں پنڈدادخان لے لیں اور اپنی تحصیل ید دینہ لے لیں ہر طرف مسائل ہی مسائل ہیں تعلیمی اداروں کو دیکھیں تعلیمی اداروں کی کمی ہے ٹیچر موجود نہیں ہے تعلیمی ادارہ میں آفیسر موجود نہیں ہے جہلم میں اقتدار کا مزہ چکھنے والوں نے مشرف دور کے میں مقدا کا مزہ چکھا،ق لیگ کا مزہ چکھان،پیپلز پارٹی میں مزے لئے ۔ اب انہوں نے نون لیگ جوائن کر لی ہے پارٹیاں بدلنے والے ایک مرتبہ پھر پارٹیاں بدل رہے ہیں کیا یہ لوگ تبدیلی لائیں گے ہرگز نہیں ہرگز نہیں الخدمت فاؤنڈیشن کو دیکھ لیں الخدمت فاؤنڈیشن نے کوئی بھی مسئلہ ہو ملک میں کوئی پرابلم ہو ہر طرف یہ لوگوں کی خدمت کرتی ہے ابھی فلسطین کا مسئلہ چل رہا ہے الخدمت فاؤنڈیشن نے وہاں پر مالی امداد کی ہے ہمارے مرد درویش سراج الحق ہمارے جماعت کے لیڈر کو وزیراعظم بنوائیں اگرآپ نے اس ملک میں تبدیلی لانی ہے تو آپ کو گھروں سے نکلنا ہوگا جماعت اسلامی کا پیغام جگہ جگہ پہنچانا ہوگا میرے دوستو اب بھی اپ نے دیر کر دی تو پھر بہت دیر ہو جائے گی ایک دفعہ اپ جماعت اسلامی کو آازما کر تو دیکھ لیں جماعت اسلامی پاکستان کی وہ جماعت ہے جس کے پاس تمام مسائل کا حل ہے لہذا الیکشن کے دن ترازو پر مہر لگائیں ترازو پر مہر لگا کر اپنے حالات بدلیں پاکستان کے حالات بدلیں یہاں پر شیروں کی حکومت درکار ہے شیر دل ہونے چاہیے شیر دل فیصلے ہونے چاہیے آگے بڑھیں اور ملک و قوم کی خاطر جماعت اسلامی کو کامیاب کرائیں۔ اس ورکر کنونشن میں لوگوں کی ایک کثیرتعداد نے شرکت کی۔

0 comments
bottom of page