top of page

جماعت اسلامی کے امیدواروں این اے 60 سے سید ضیاء اللہ بخاری اور پی پی 24 سے امیدوار ڈاکٹر قاسم محمود چوھدری کا اپنے حلقہ سوہاوہ اور دینہ کے مختلف بازاروں کا طوفانی دورہ جگہ جگہ خطاب،زبردست استقبال

دینہ(ادریس چودھری) جماعت اسلامی کے امیدواروں این اے 60 سے سید ضیاء اللہ بخاری اور پی پی 24 سے امیدوار ڈاکٹر قاسم محمود چوھدری کا اپنے سپورٹران کے ھمراہ اپنے حلقہ سوہاوہ اور دینہ کے مختلف بازاروں کا طوفانی دورہ جگہ جگہ خطاب عوام کا زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا ، اپنے خطاب میں ھر دو نے کہا کہ جماعت اسلامی کی حکومت آئی تو 300 یونٹ تک فری بجلی دیں گے ، بزرگوں اور عام شہریوں کا سرکاری ھسپتالوں میں مفت علاج ھو گا ، خواتین کے لیے الگ یونیورسٹی بنائیں گے ، بے روزگار نوجوانوں کو باعزت روزگار دیں گے ، دینہ و سوہاوہ میں پانی و صفائی کا نظام بہتر کریں گے اور وطن عزیز سراج الحق کی قیادت میں معاشی ترقی کرے گا ، اب حکومت دو تین خاندانوں کی بجائے اھل لوگوں کو ملنی چاھئے ، جماعت اسلامی کے بے داغ ، کرپشن سے پاک نمایندے ملک میں معاشی انقلاب لائیں گے ، ھر طرف انصاف کا دور دورہ ھو گا ، امن و آشتی ھو گی کہ اب حل صرف جماعت اسلامی ہے۔

0 comments

Recent Posts

See All
bottom of page