top of page

جماعت اسلامی ضلع جہلم کے زیر اہتمام کالا گوجراں میں جماعت اسلامی کے الیکشن آفس کا افتتاح



جہلم (مشرف جنجوعہ) جماعت اسلامی ضلع جہلم کے زیر اھتمام کالا گوجراں میں جماعت اسلامی کے الیکشن آفس کا افتتاح ، این اے 60 سے امیدوار سید ضیا اللّٰہ بخاری ، این اے 61 اور پی پی 24 سے امیدوار اور امیر ضلع ڈاکٹر قاسم محمود چوھدری اور پی پی 25 سے امیدوار مرزا محمد افضال کا خطاب ، اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت , تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جماعت اسلامی ضلع جہلم نے اپنی الیکشن مہم کا کامیاب آغاز کالا گوجراں میں الیکشن آفس سے کر دیا ، جماعت اسلامی کے نامزد امیدواروں این 60 سے سید ضیا اللّٰہ بخاری ، این اے 61 اور پی پی 24 سے امیدوار اور جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ڈاکٹر قاسم محمود چوھدری اور پی پی 25 سے امیدوار مرزا محمد افضال نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ جماعت اسلامی نے تعلیم یافتہ اور اہل امیدوار میدان میں اتارے ہیں جو عوام کے مسائل اور تکالیف کا مکمل ادراک رکھتے ہیں ، دیگر پارٹیوں کے امیدوار کبھی ایک پارٹی میں ھوتے ہیں اور کبھی دوسری اور تیسری میں ، جس پارٹی کا پلڑا بھاری نظر آتا ہے اس میں چھلانگ لگا دیتے ہیں کیونکہ ان کے سامنے اپنا ذاتی مفاد ھوتا ہے یہی وجہ ہے کہ 76 سال سے زیادہ ھونے کو ہیں لیکن عوام کے مسائل میں مسلسل اضافہ ہی ھو رہا ہے ، جماعت اسلامی فصلی بٹیروں کی طرح صرف الیکشن کے دنوں میں نہیں بلکہ سال کے 365 دن عوام کے درمیان موجود رہتی ہے ، اور الخدمت فاؤنڈیشن اور اپنے پلیٹ فارم سے عوام کے دکھ درد میں شریک اور ان کے مسائل کو حکومت نہ ھونے کے باوجود حل کرنے کی کوشش کرتی ہے ، چاہے راشن کی صورت میں ھو ، ناگہانی آفات کی صورت نیں ھو یا یتیم بچوں کی کفالت کے ذریعے ھو ، عوام بھی اب جان چکی ہے کہ کون ان کا حقیقی خیر خواہ ہے اور کون صرف الیکشن میں ووٹ کے لیے ان سے رابطہ کرتا ہے ، جماعت اسلامی کے ٹکٹ ھولڈرز امیدواروں کا مزید کہنا تھا کہ اس دفعہ عوام 8 فروری کو جماعت اسلامی کے نشان ترازو پر مہر لگا کر اپنی تقدیر بدلنے کے کام کا آغاز کرے گی کہ اب ان کے مسائل کا حل صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے ،

0 comments

تعليقات

تم التقييم بـ ٠ من أصل 5 نجوم.
لا توجد تقييمات حتى الآن

إضافة تقييم
bottom of page