top of page

جماعت اسلامی ضلع جہلم کی جانب سے ڈاکٹرز ،وکلاء اور دیگر پروفیشنلز کے اعزاز میں افطار پارٹی و تقریب

دینہ(ظہیر عباس)جماعت اسلامی ضلع جہلم کی جانب سے ڈاکٹرز ،وکلاء اور دیگر پروفیشنلز کے اعزاز میں دینہ کے نجی ہوٹل میں افطار پارٹی و تقریب کا انعقاد کیا گیا تفصیلات کے مطابق دینہ کے نجی ہوٹل میں جماعت اسلامی ضلع جہلم کی جانب سے وکلاء ڈاکٹرز اور دیگر شعبوں سے وابستہ افراد کے اعزاز میں پر وقار افطار ڈنر و تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں وکلاء اور ڈاکٹرز کے علاوہ جماعت اسلامی ، الخدمت کے عہدیداروں و اراکین سمیت صحافیوں نے بھی شرکت کی۔ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ، اکرام الحق شیخ ایڈووکیٹ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ضلع جہلم ، کامران ارشد ایڈووکیٹ و جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن جہلم اور دیگر مقررین نے خصوصی خطاب کیا۔اس تقریب میں ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ، اکرام الحق شیخ ایڈووکیٹ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم ، کامران ارشد ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن جہلم ،ارباب شاہد کیانی جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن جہلم ،حبیب رضا بٹ صدر جماعت اسلامی یوتھ ضلع جہلم ، محمد فیاض بٹ جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی یوتھ شمالی پنجاب ،ڈاکٹر ارشاد علی تنیو نائب صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن دینہ ، راجہ خرم نثار ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم ،شیخ عاشق ایڈووکیٹ ، مظاہر الاسلام امیرجماعت اسلامی دینہ ،عدیل بٹ صدر الخدمت فاؤنڈیشن دینہ ، غلام عباس صدر دینہ بلڈ ڈونر سوسائٹی ، اکرام الحق ایڈووکیٹ آف ساگری دینہ ،شیر رحمان ، ارسلان ایڈووکیٹ جہلم ، بابر علی کیانی ایڈوکیٹ منگلا کینٹ ، جنید رؤف جنجوعہ ایڈووکیٹ منگلا کینٹ ، شیخ زین العابدین آف دینہ ، محمد فاروق خان ایڈووکیٹ ،محمدکاشف دینہ ڈائیگناسٹک سنٹر ،ذیشان علی اور شیخ نبیل حیدر نے بھی خصوصی شرکت کی۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپنے قائد کا انتخاب کرتے وقت اچھے اور برے کی تمیز کو مدنظر رکھیں۔برے لوگوں کو اقتدار میں لانے کے جرم میں عوام بھی برابر کی شریک ہوتی ہے جن کے ووٹ سے ایسے لوگ اقتدار میں آ جاتے ہیں جو دین کی سمجھ بوجھ سے محروم ہوتے ہیں۔ایسے ہی بدکردار عناصر کی وجہ سے غیرشرعی قوانین بھی پاس ہو رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت کے کارکنان مسلسل متحرک رہتے ہیں۔سیلاب ہو یا زلزلہ یا دیگر آفات ہوں، جماعت اسلامی اور الخدمت متاثرین کو امداد فراہم کرنے کے لیے میدان عمل میں اترتے ہیں۔امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 25 ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے نماز با جماعت کی امامت کروائی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page