top of page

جماعت اسلامی دینہ کے زیراہتمام سیرت البنی کانفرنس کا انعقاد ۔ بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت

دینہ( نمائندہ جہلم نیوز)گزشتہ شام جماعت اسلامی دینہ کے زیراہتمام سیرت البنی کانفرنس بمقام جامع مسجد تفہیم القران میں منعقد ہوئی جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی کانفرنس سے مہمان خصوصی پروفیسر حافظ تنویر احمد نائب امیر شمالی پنجاپ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ولادت رسول پر نعتیں پڑھتے ہیں تقاریر کرتے ہیں جلسے کرتے ہیں عشق مصطفی کے اظہار کےلئے اور یہ مومن کے لئے ضروری بھی ہے لیکن اصل عشق مصطفی تو یہ ہے کہ ہم اسوہ رسول کو اپنی زندگیوں میں اپنائیں جو پیغام جو دعوت نبی پاک لائے اس پر عمل کرکے دنیا میں ان کے دین کا نظام مصطفی کا بول بالا کریں جماعت اسلامی اس ملک میں نظام مصطفی لانے کی جہدوجہد کررہی ہے اس کا حصہ بن کر ملک کو رسول پاک کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق چلا کر اسلامی فلاحی ملک بنانے کی جہدوجہد کریں

0 comments
bottom of page