top of page

جماعت اسلامی جہلم شہر یوسی 16 کا الیکشن آفس کا افتتاح ، مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان فرید احمد پراچہ قومی و صوبائی امیدواروں کا خطاب

جہلم (مشرف جنجوعہ) جماعت اسلامی جہلم شہر یوسی 16 کا الیکشن آفس کا افتتاح ، قومی و صوبائی امیدواروں کا خطاب ، تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی جہلم شہر یوسی 16 کے زیر اھتمام الیکشن آفس کا افتتاح ھوا جس سے مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان فرید احمد پراچہ ، ضلعی امیر و امیدوار این اے 61 و پی پی 24 ، امیدوار این اے 60 سید ضیاء اللّٰہ بخاری ، امیدوار پی پی 26 راجہ ندیم احمد ، امیر تحصیل مولانا عبدالمجید جہلمی ، امیر شہر حافظ ظفر اقبال ملک ، امیر یوسی حافظ نصیر احمد و دیگر نے خطاب کیا اور کہا کہ جماعت اسلامی پسے ھوئے طبقے کی نمایندہ جماعت ہے ، بجلی کے بلوں میں بے تحاشا اضافہ کے وقت صرف جماعت اسلامی میدان میں کھڑی نظر آئی باقی جماعتیں منظر سے غائب رہیں ، اب الیکشن کے موقع پر عوام کو جھوٹے وعدوں کے لولی پاپ دے کر ان سے ووٹ مانگ رہے ہیں ، لیکن اب عوام باشعور ھو چکی ہے اپنے حقیقی خیر خواہوں کو پہچان چکی ہے اس لیے 8 فروری کو ترازو پر مہر لگا کر جماعت اسلامی کے بے داغ نمائندوں کو منتخب کر کے اسمبلیوں میں بھیجے گی ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ھوئے بتایا کہ میں مرکزی الیکشن کمیٹی اور منشور کمیٹی کا ممبر ھوں ، ملک بھر کے دوروں کے بعد یہ حوصلہ افزاء خبریں مل رہی ہیں کہ لوگ اب جماعت اسلامی کی طرف اپنی نظریں جمائے ھوئے ہیں ، انہیں معلوم ھو گیا ہے کہ کون سی جماعت ھر دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ھوتی ہے اور کون صرف ایکشن کے دنوں میں فصلی بٹیروں کی طرح نظر آتے ہیں ، 76 سالوں سے یہ کھیل کھیلا جا رہا ہے لیکن اب عوام ان سے اپنے اوپر ڈھائے گئے مظالم کا ووٹ کے ذریعے انتقام لے گی

0 comments
bottom of page