top of page

جلالپور شریف،کندوال نہر پر منظور شدہ پل نقشہ سے ختم کرکے دوسری جگہ منتقلی۔ اے سی کا موقع کا وزٹ



للہ شریف (تصور حسین ولیال)اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان محمد انور علی کانجو کا موضع للہ گوج ڈھوک چدھڑ,موضع پیر کلہ ۔جندران ۔ میرے.ملیار۔سیدرامہ ۔بھانا اور کوٹلہ ایریا کی عوام کی درخواست پر موقع کا وزٹ جلالپور شریف،کندوال نہر پر منظور شدہ پل نقشہ سے ختم کرکے دوسری جگہ منتقل کردیا گیا للہ گوج کے لوگوں کا مطالبہ جس کی پاسداری للہ کے معتبر جناب حاجی عطاء چدھڑ وغیرہ نے 12/02/2023 کو اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان محمد انور علی کانجو کے پاس گئے انھوں نے سب کی بات کو سنا اور مکمل یقین دہانی کروائی انشاء اللہ موقع پر بھی آنے کا وعدہ کیا تھا اور جو کے آج اپنے وعدے کوتکمیل تک لے گئے اور آج لوگوں کے درمیان موقع پر سب کے سامنے کھڑے ہیں۔ للہ گوج اور کلہ کی عوام نے بھرپور اسسٹنٹ کمشنر انور علی کانجو صاحب کا استقبال کیا اور نعرے لگائے ۔

تفصیلات کے مطابق جلالپور شریف،کندوال نہر للہ شریف ڈھوک گوج اور ڈھوک چدھڑ سے موضعات پیرکلہ،جندران،ملیار،کوٹلہ وغیرہ کی طرف انگریز دور سے منظور شدہ راستہ ہے نہر کے اوپر سے ابتدائی طور پل منظور کیا گیا جو اب نقشہ سے ختم کرکے دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا ہے اہلیان علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان کو تحریری درخواست دی اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان کے سامنے اپنے مسائل رکھے جو کے آج اسسٹنٹ کمشنر انور علی کانجو صاحب خود موقع پر آئے ڈیرہ جات کے ہر آدمی سے ملے ہیں اور موقع کا تحریری جائزہ لیا اور ہر آدمی نے اپنے مسائل بتائے ۔ یہ راستہ معمول کے مطابق استعمال کیا جاتا ہے ان موضعات کی عوام للہ شریف ہسپتال،بازار اور بچے سکول کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اہلیان علاقہ آج پہلی دفعہ اسسٹنٹ کمشنر انور علی کانجو کو اپنے درمیان دیکھ کر پرجوش نظر آئے اور لوگوں نے اسسٹنٹ کمشنر انور علی کانجو صاحب کا شکریہ ادا کیا جو وہ موقع پر آئے اور لوگوں کے مسائل سنے۔اسسٹنٹ کمشنر انور علی کانجو صاحب نے بھی وعدہ اور یقین دہانی کرائی ہے کہ مسائل حل کیے جائیں گے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page