top of page

جلالپورشریف میں چار روز قبل ھونے والے قتل پر مقتول کی بیوہ اور بیٹیوں کے تہلکہ خیز انکشافات،میرے خاوند کو میری نند بشیراں بی بی اور اس کے بیٹے عقیل نے قتل کروایا اور خود مدعی بن گئی

جلالپورشریف ( کرم شہزاد مغل + قیصر امجد مغل )

جلالپورشریف میں چار روز قبل ھونے والے قتل پر مقتول کی بیوہ اور بیٹیوں کے تہلکہ خیز انکشافات

میرے خاوند کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قتل کروا کر میرے ھی بیٹے کے خلاف باپ کے قتل کا جھوٹا مقدمہ درج کروایا گیا

مدعی بنتے بنتے میرے بیگناہ بیٹے کو ملزم بنا دیا گیا

پورا علاقہ جانتا ھے کہ میرے خاوند کو کس نے قتل کیا اور کس نے کروایا

میرے خاوند کو میری نند بشیراں بی بی اور اس کے بیٹے عقیل نے قتل کروایا اور خود مدعی بن گئی

میرے خاوند کو قتل کروانے کے بعد ہمارے ڈیرے پر پڑے صندوقوں کے تالے توڑ کر بینک کی چیک بُکس سمیت تمام کاغذات بھی چور کر لٸے

وارثان کو ہراساں کر کے مدعی بننے سے روکا گیا اور قاتل ھی مدعی بن گئے

بے بسی کی تصویر بنی مقتول عاشق حسین کی بیوہ نسیم بی بی اور بیٹیوں کی وزیر اعلٰی پنجاپ مریم نواز،آٸی جی پنجاب اور ڈی پی او جہلم سے انصاف کی دُہاٸی

میرے خاوند کو میری نند بشیراں بی بی اور اس کے بیٹے عقیل نے قتل کروایا

تفصیلات کے مطابق

تحصیل پنڈدادنخان کے قصبہ جلالپورشریف میں چار روز قبل قتل ھونے والے عاشق حسین کی بیوہ نسیم بی بی اور بیٹیوں نے بالآخر خاموشی توڑتے ھوٸے اہم انکشافات کر ڈالے نسیم بی بی نے انکشاف کیا کہ میرا خاوند مویشیوں کا بیوباری تھا اور اس کی تمام جمع پونجی میری نند بشیراں بی بی کے پاس ہوتی تھی جبکہ اب بھی ہمارا لاکھوں روپے مالیتی ٹریکٹر ان کے ڈیرہ پر کھڑا ھے تاہم بشیراں بی بی اس کے بیٹے عقیل حیدر نے دیگر ساتھیوں سے ملکر سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پہلے میرے خاوند کو قتل کروایا پھر خود ھی مدعی بن کر مقدمہ میں میرے بیٹے کو نامزد کر کے اصل قاتل کو بچانے کی کوشش کی جا رھی ھے پولس ملازمین سمیت پورا علاقہ جانتا ھے کہ قاتل کون ھے دوسری جانب آج بشیراں بی بی اور عقیل حیدر دو ساتھیوں سمیت مسلح ھوکر ہمارے ڈیرہ پر آٸے اور اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلٸے عقیل نے بندوق میری کنپٹی پر رکھی اور دیگر نےصندوق کے تالے توڑ کر چیک بُکس ٹریکٹر کے کاغذات سمیت اہم کاغذات چوری کر لٸے جبکہ آج ہمارے ڈیرہ سے چھ بھینسوں سمیت نو مویشی دن دیہاڑے اسلحہ کے ذور پر کھول کر لے گٸے جبکہ میں اور ہمارا ملازم ان کی منتیں سماجتیں کرتے رھے مذکورہ افراد نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت میرے خاون کو قتل کروایا اور میرے بیٹے قمر کو ھی قتل کے مقدمہ میں پھنسایا جس کا مقصد ہمارے اثاثہ جات پر قبضہ کرنا ھے ہماری وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز آٸی جی پنجاب اور ڈی پی اور جہلم سے اپیل ھے کہ اعلٰی سطح پر غیر جانبدارانہ انکواٸری عمل میں لا کر میرے خاوند کے قتل میں ملوث تمام چہرے بے نقاب کیےجائیں


0 comments

Comentarios

Obtuvo 0 de 5 estrellas.
Aún no hay calificaciones

Agrega una calificación
bottom of page