جہلم(ظہیرعباسJhelumnews.uk )ایس ایچ او چوٹالہ اور ٹیم کی اہم کاروائی،تفصیلات کے مطابق جعلی ویٹرنری ڈاکٹر سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا،چوٹالہ پولیس نے اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویٹرنری ڈاکٹر محمد عثمان کو متعلقہ سامان وآلات سمیت گرفتار کر لیا،ملزم سے متعلقہ سامان و آلات برآمد کر لئے گئے،جبکہ دوسری کاروائی میں ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم علیم شاہ کو گرفتار کر لیا گیا،ملزم سے ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور معہ راؤنڈز برآمد کر لیے گئے،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں
top of page
bottom of page
Comentários