top of page

ججوں کے خلاف سوشل میڈیا مہم اعلی عدلیہ کے خلاف مہم چلانے والوں کی تحقیقات کے لیے وزارت داخلہ نے 6 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) ججوں کے خلاف سوشل میڈیا مہم اعلی عدلیہ کے خلاف مہم چلانے والوں کی تحقیقات کے لیے وزارت داخلہ نے 6 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی....!!!!

جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ ہونگے۔جے آئی ٹی میں آئی بی اور آئی ایس آئی کا گریڈ 20 کا افسر شامل ہوگا، جے آئی ٹی میں ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس سے شامل ہوگا، نوٹیفیکیشن کے مطابق جے آئی ٹی میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا گریڈ 20 کا افسر بھی شامل ہوگا، وزارت داخلہ کی جانب سے قائم جے آئی ٹی ججوں کے خلاف مہم میں ملوث ذمہ داران کا تعین کرے گی، نوٹیفیکیشن جے آئی ٹی ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے تجاویز بھی مرتب کرے گی،


0 comments
bottom of page