top of page

جب نیت خالص ہو گی جو کہ باطن کا عمل ہے پھر ظاہر ی اعمال بھی خالص ہوتے جائیں گے،امیر عبدالقدیر اعوان

ادریس چودھری۔ Jhelumnews.uk

نبی کریم ﷺ کی غیر مشروط اطاعت مقصد ِ حیات عطا کرتی ہے۔امیر عبدالقدیر اعوان۔جب نیت خالص ہو گی جو کہ باطن کا عمل ہے پھر ظاہر ی اعمال بھی خالص ہوتے جائیں گے پھر یہ نہیں ہوگا کہ لوگ کیا کہیں گے یہ بعید ہو جائے گا اس بات کو اولیت دی جائے گی کہ میرے اللہ کریم راضی ہو جائیں۔نبی کریم ﷺ کی اطاعت مقصد بن جائے گا۔ جب کوئی آیت مبار ک نازل ہوتی تو نبی کریم ﷺ صحابہ سے پوچھتے کہ اس آیت کا کیا مطلب ہے تو اہل زباں ہوتے ہوئے بھی وہ فرماتے کہ اللہ اور اللہ کا رسول ﷺ بہتر جانتے ہیں۔بندہ مومن اس دنیا میں بھی مطمئن زندگی گزار تا ہے۔نبی کریم ﷺ کی ذات وہ ذات ہے جو خوشخبری سنانے والے بھی اور انجام بد سے ڈرانے والے بھی۔جو نیکی کرے گا اس کے لیے خوشخبری ہے جنت کے انعامات کی اور جو نافرمانی کرے گا اس کے لیے پھر دوزخ کی وعید اور عذاب ہوں گے۔اللہ کریم کا احسان کہ اس نے ہمیں آپ ﷺ کا امتی پیدا فرمایا مسلمان کے گھر پیدا فرمایا۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا بولٹن (انگلینڈ) میں سراجا منیرا کانفرنس سے خطاب۔



0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page