top of page

جامعہ شمس الحدیث و مدرسہ خاتون جنت سیدۃ فاطمۃ الزہراءؓ للبنات میں فقید المثال تحفظ ختم نبوت کانفرنس

جامعہ شمس الحدیث و مدرسہ خاتون جنت سیدۃ فاطمۃ الزہراءؓ للبنات کوٹ مومن میں فقید المثال تحفظ ختم نبوتﷺ کانفرنس کا انعقاد



خصوصی رپورٹ: ڈاکٹر فیض احمد بھٹی

ویسے تو امت مسلمہ بالعموم اور پاکستانی مسلمان بالخصوص گاہ بگاہ دین اسلام کے حوالے سے مخلتف موضوعات و عناوین پر جلسے، جلوس، تقریبات، کنونشنز، سیمنارز اور کانفرنسز کا انعقاد کرتے کرواتے رہتے ہیں۔ مگر جب ختم نبوت و رسالت کے حوالے سے کسی پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے، تو اس میں ہر مکتبۂ فکر سے وابستہ مسلمان نہ صرف انتہائی جذبے اور جوش و خروش کے ساتھ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا اور حاضری دیتا ہے؛ بلکہ ایسے پروگرامز میں خدمات سر انجام دینا اپنے لیے بہت بڑا اعزاز و سعادت سمجھتا ہے۔

"زکوٰۃ اچھی حج اچھا روزہ اچھا اور نماز اچھی، مگر مَیں باوجود اس کے مسلماں ہو نہیں سکتا"

"نہ جب تک کٹ مروں میں خواجہ یثرب کی حرمت پر، خدا شاہد ہے کامل میرا ایماں ہو نہیں سکتا"

حالیہ دنوں ملک بھر میں تحفظِ عقیدۂ ختم نبوت کے حوالے سے چھوٹی بڑی کانفرنسوں کا انعقاد ہو رہا ہے۔ اسی سلسلے میں مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے زیر اہتمام جامعہ شمس الحدیث و مدرسہ خاتون جنت سیدۃ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا للبنات (کوٹ مومن) میں 24 اکتوبر 2023 کو ایک عظیم الشان اور فقید المثال کانفرنس بعنوان (تحفظ ختم نبوتﷺ) کا انعقاد ہوا- تحصیل بھر میں بذریعہ اشتہارات و اعلانات کانفرنس کی تشہیر گئی۔ جس میں بڑے جید علماء، خطباء، مفکرین اور ثناء خوان حضرات کو مدعو کیا گیا۔ یاد رہے کانفرنس کی سرپرستی الحاج میاں انور حسین آرائیں سرپرست اعلی جامعہ شمس الحدیث، قیادت فخر سادات علامہ سید سبطین شاہ نقوی سرپرست مرکزیہ پنجاب، امارت حضرت العلام سرفراز احمد امیر مرکزیہ ضلع سرگودھا، نگرانی جناب عبدالمجید یزدانی سینیئر نائب امیر مرکزیہ ضلع سرگودھا اور نظامت حضرت مولانا عمر فاروق شاکر و قاری توصیف الرحمن بن سرور حسین محمدی نے کی۔ کانفرنس میں مہمان خصوصی استاذ العلماء مولانا مزمل، قاری عبدالواجد، جناب حسین امیر معاویہ اور ڈاکٹر فیض احمد بھٹی تھے۔ ڈاکٹر فیض بھٹی کسی مصروفیت کی وجہ سے تشریف نہ لا سکے، تاہم بعد میں کانفرنس کی کامیابی پر مبارک باد دینے کےلیے جامعہ شمس الحدیث میں تشریف لائے۔ صاحبزادہ قاری سیف الرحمن بن سرورحسین محمدی نے اپنی مسحور کن آواز میں تلاوت فرمائی۔ بعد ازاں حمد و نعت کی سماعت نے سامعین کو خوب گرمایا۔ محبوب عوام فخر الخطباء قاری بنیامین عابد، سلطان الواعظین قاری محمد خالد مجاہد اور سرپرست مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب علامہ سید سبطین شاہ نقوی نے اپنی شعلہ بیانی سے کانفرنس کو چار چاند لگا دیے۔ اسٹیج سیکٹری کے فرائض فضیلۃ الشیخ سمیع اللہ شاہد نے ادا کیے۔ جبکہ پورے پروگرام کی نگرانی و میزبانی چوہدری شاہد ندیم آرائیں (مہتمم جامعہ شمس الحدیث) نے کی۔ مقامی علمائے کرام سمیت ایک جم غفیر نے شرکت فرما کر کانفرنس کی رونق کو دوبالا کیا۔ اس موقع پر خطیب الجامعہ قاری محمد نواز اور مدرس قاری عبدالعزیز نے بھرپور طریقے سے ڈیوٹی سر انجام دی۔علمائے کرام کی میزبانی کی سعادت جناب بختیار نے حاصل کی۔ پروگرام کے اخراجات میں ڈاکٹر فیض احمد بھٹی اور علامہ سید سبطین شاہ نقوی نے ہر لحاظ سےخوب تعاون کیا۔ میزبان تحفظ ختم نبوت کانفرنس کوٹ مومن و مہتمم جامعہ شمس الحدیث چوہدری شاہد ندیم کی طرف سے تمام معاونین، منتظمین، سامعین، خطبائے عظام اور علمائے کرام خاص کر دور دراز سے سفر کر کے تشریف لانے والوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا



تحفظ ختم نبوتﷺ کانفرنس کی تصویری جھلکیاں



0 comments

Recent Posts

See All

احتجاج....... تحریر۔۔۔ حافظ محمد ندیم عنصر۔دینہ

احتجاج....... تحریر۔۔۔ حافظ محمد ندیم عنصر۔دینہ nadeemansir@hotmail.com یہ گل بھی بڑا عجیب ہے کانٹوں کے درمیان رہتا ہے اور خوشی بکھیرتا ہے۔جی ہاں! موسم بہار کے گل کی بات کر رہا ہوں۔لوگ اسے پیار اور مح

bottom of page