رپورٹ:ڈاکٹر فیض احمد بھٹی
جامعہ شمس الحدیث و مدرسہ خاتون جنت سیدہ فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہا للبنات مسلم ٹاون طیبہ چوک، سالم روڈ تحصیل کوٹ مومن میں فقید المثال 20 ویں سالانہ "سیرت شافع محشر ﷺ و حرمت قرآن کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا ڈاکٹر فیض احمد بھٹی چیئرمین ابن عباس اسلامک سینٹر جہلم، مولانا عمر فاروق شا کر صاحب ناظم سوشل میڈیا مرکزیہ پنجاب، حافظ شاھد وحید روپڑی امیر جماعت اہلحدیث پنجاب اور امیر جماعت اہلحدیث ضلع لاہور مولانا امجد اقبال گھمن مہمان خصوصی کے طور پر مدعو تھے9 جون 2024ء بروز اتوار بعد نماز عشاء مرکز جامعہ شمس الحدیث و مدرسہ خاتون جنت سیدہ فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہا
للبنات میں 20ویں سالانہ سیرت شافع محشر ﷺ و حرمت قرآن کانفرس اور تکمیل قرآن پاک والے طلبہ و طالبات کےلیے تقسیم انعامات کا عالی شان پروگرام منعقد ہوا۔ جس کی تشہیر بذریعہ اشتہار تحصیل بھر میں کی گئی۔ کانفرس کی سرپرستی الحاج میاں انور حسین آرائیں سرپرست اعلیٰ مرکز جامعہ شمس الحدیث، قیادت جرنیل اہلحدیث فخر سادات علامہ سید سبطین شاہ نقوی سرپرست اعلیٰ مرکزیہ پنجاب، امارت حضرت العلام مولانا سرفراز احمد صاحب امیر مرکزیہ ضلع سرگودھا، صدارت انجینئر مولانا سلیم امیر جماعت اہلحدیث ضلع سرگودھا، نظامت امیر جماعت اہلحدیث تحصیل کوٹ مومن قاری توصیف الرحمن عالم بن سرور حسین محمدی جبکہ نگرانی جنرل سیکرٹری جماعت اہلحدیث تحصیل کوٹ مومن فرما رہے تھے۔ ڈاکٹر فیض احمد بھٹی چیئرمین ابن عباس اسلامک سینٹر جہلم، مولانا عمر فاروق شا کر صاحب ناظم سوشل
میڈیا مرکزیہ پنجاب، حافظ شاھد وحید روپڑی امیر جماعت اہلحدیث پنجاب، امیر جماعت اہلحدیث ضلع لاہور مولانا امجد اقبال گھمن مہمان خصوصی کے طور پر مدعو تھے۔ خطیب پاکستان محبوب عوام قاری محمد الیاس مدنی، امیر جماعت اہلحدیث پاکستان حافظ عبدالغفار روپڑی خصوصی طور پر تشریف فرما تھے۔ کانفرس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کی سعادت صاحبزادہ قاری توصیف الرحمن عالم نے حاصل کی۔ مقامی علماء، قراء اور طلبہ و طالبات کے سرپرست صاحبان سمیت جماعت اور علاقہ کی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت فرما کر کانفرس کی رونق کو دوبالا کیا۔ سرپرست اعلیٰ جامعہ شمس الحدیث میاں انور حسین نے علماۓ کرام و مہمانان گرامی کی ضیافت کا خصوصی اہتمام کیا۔ میزبانِ کانفرس شاھد ندیم آرائیں (مہتمم جامعہ شمس الحدیث) نے علمائے کرام، قائدین، معاونین، منتظمین، سامعین سمیت تمام شرکائے کانفرنس خواص کر امیر جماعت اہلحدیث پاکستان حافظ عبدالغفار روپڑی اور امیر مرکزیہ فضیلۃ الشیخ سرفراز احمد کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام میں بانی جامعہ شمس الحدیث مولانا عابد الرحمن اسد مرحوم کےلیے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔
Kommentarer