top of page

جادہ چوک جہلم۔ ہائی ایس نے 18 سالہ نوجوان موٹر سائیکل سوار کو کچل کر مار ڈالا

دینہ(ادریس چودھری Jhelumnews.uk )جادہ چوک جہلم۔ ہائی ایس اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر۔ موٹر سائیکل سوار 18 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعرات کو جی ٹی روڈ جادہ چوک پر ایک ہائی ایس اور تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کے مابین ٹکر ھو گئی ۔ جس کے نتیجے میں 18 سالہ مدرسے کا موٹر سائیکل سوار ایک طالب علم ارشد ولد شاہد دین جس کا سوات خیبرپختونخوا سے تعلق بتایا جاتا ھے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کے عملے نے نوجوان کی ڈیڈ باڈی کو DHQ ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page