top of page

جادوئی شربت جو روزہ دار میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتا.اسے آپ آسانی سے گھر میں خود بھی بنا سکتے ہیں


ویسے تو روزہ رکھنے کے بہت سے روحانی، طبی اور جسمانی فوائد ہیں، لیکن رمضان میں پورا دن پیاسے رہنے سے کبھی نہ کبھی جسم میں پانی کی کمی پیدا ہو ہی جاتی ہے، خاص طور رمضان جب گرمیوں میں ہوں۔ لیکن ایک شربت ایسا ہے جو افطار میں پی لیا جائے تو بہت فائدہ پہنچاتا ہے۔

افطار میں تربوز کا شربت تیز گرمی میں ٹھنڈک دینے کا کام کرتا ہے۔ اسے آپ آسانی سے گھر میں خود بھی بنا سکتے ہیں۔

گرمیوں میں روزوں کے دوران ہمارے جسم کو پانی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے، کیونکہ موسم کی شدت کے ساتھ معمولاتِ زندگی انجام دینے کے دوران پسینے نکلتا ہے۔تربوز میں 90 فیصد پانی ہوتا ہے اور یہ غذائی اجزاء، وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتا ہے۔

ان تمام فوائد کے علاوہ تربوز جلد کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔

ماہرین غذا کا کہنا ہے کہ تربوز میں کولین نامی جزو ہوتا ہے جو جلد کو متاثر کرنے والی سوجن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، جبکہ تربوز کے جوس میں شامل وٹامن اے جلد کو نم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔تربوز میں وٹامن بی ون، بی سکس اور وٹامن اے کے علاوہ فائبر، بیٹا کیروٹین اور وٹامن سی بھی پایا جاتا ہے، جس کی بدولت آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے ختم ہوتے ہیں، ساتھ ہی جلد پر تربوز لگانے سے جلد کے داغ ، دھبوں اور مہاسوں سے بھی نجات ملتی ہے اور انفیکشن سے بھی راحت ہوتی ہے۔

تو آئیے جانتے ہیں کہ تربوز کا شربت کیسے بنائیں۔اجزا

تربوز 250 گرام، ایک کٹا ہوا کھیرا، پودینہ کی 8 سے 10 پتیاں، ایک لیموں، آدھا چمچ چاٹ مصالحہ، سوڈا واٹر چوتھائی کپ۔

بنانے کی ترکیب کی بات کریں تو سب سے پہلے ایک جار لیں اور اس میں تربوز، پودینہ کی پتیاں، لیموں کا رس، کھیرا اور چاٹ مصالحہ ملا لیں، پھر اسے بلینڈر کی مدد سے بلینڈ کر لیں۔بلینڈ کرنے کے بعد اسے چھننی سے چھان کر گلاس میں جوس کو نکال لیں۔ اب اس میں آپ سوڈا واٹر ملا دیں۔

آپ کا تربوز کا شربت بن کر تیار ہو گیا ہے، اگر آپ کو مصالحہ کم لگتا ہے تو حسب ذائقہ آپ ملا سکتے ہیں۔

0 comments

Recent Posts

See All

برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی

(جہلم نیوز رپورٹ)برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ 2022 م

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ گاؤں چھنی گجراں میں انتقال کر گئیں

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ، چودھری محمد عثمان، چودھری محمد عمر کی والدہ ماجدہ ،ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پولیس چ

コメント

5つ星のうち0と評価されています。
まだ評価がありません

評価を追加
bottom of page