سوہاوہ(تحصیل رپورٹر) سوہاوہ میں بیٹے کی ایماء پر ماں باپ پر تشدد کرنے اور گھر میں زبردستی قید کرنے والے 4 گھریلو ملازم گرفتارپولیس تھانہ سوہاوہ نے ماں اور باپ کو بازیاب کروا لیاسوہاوہ ڈھوک ارل کے رہائشی شارق محمود جو برطانیہ میں مقیم ہے والدین کے مطابق اس نے اپنے چار ملازموں کو گھر پر چھوڑا اور ہمیں گھر میں قید کر کے رکھا اور ہماری ساری زمین اپنے نام لگوا لی اور تشدد بھی کرتا رہا اور اب وہ انگلینڈ واپس چلا گیا ہے اور اس کے چار ملازم جو ہم پر تشدد کرتے ہیں اور گھر میں قید کر کے رکھا ہوا ہے پولیس تھانہ سوہاوہ کو پتہ چلتے ہی ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ فرخ ڈار نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شارق محمود کے ماں اور باپ کو بازیاب کروا لیا اور چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان کی شناخت زعفران ، جاوید محمود ، اخلاق اور بشیر کے نام سے ہوئی ملزمان کا تعلق تحصیل سوہاوہ سے بتایا جا رہا ہے۔
top of page
bottom of page
Comments