top of page

آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والا ایک اور بچہ دم توڑ گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہو گئی

Jhelumnews.uk ڈسٹرکٹ رپورٹر

جہلم:جہلم میں تھانہ صدر کے علاقے ارسل ٹاؤن کے قریب گھر میں گیس لیکج سے دھماکے کے باعث آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والا ایک اور بچہ دم توڑ گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق جہلم میں تھانہ صدر کے علاقے ارسل ٹاؤن عید گاہ کے قریب پانچ روز قبل گیس دھماکے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے کھاریاں (برن یونٹ) میں منتقل کیا گیا تھا۔رہائشی کمرے میں گیس لیکج کے باعث چولہا جلانے سے اچانک دھماکا ہوا اور آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں دو روز قبل راجہ نعیم اور اس کا بیٹا موسی نعیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے جبکہ 8 سالہ مجتبیٰ نعیم موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد آج جان کی بازی ہار گیا۔جاں بحق ہونے والے میں باپ نعیم، آڑھائی سالہ بیٹا موسی اور 8 سالہ بیٹا مجتبیٰ جبکہ زخمیوں میں ماں شاہین نعیم اور 11سالہ بیٹا حیدر علی شامل ہیں۔ آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والے ماں بیٹا کھاریاں برن یونٹ میں زیر علاج ہیں، بچوں سمیت تمام افراد کا جسم 60 سے 90 فیصد جھلس تک جھلس چکا تھا۔

0 comments

Recent Posts

See All

دینہ(رانا عاصم) گاؤں مدوکالس میں اچانک2افراد انتقال کر گئے۔ پہلے حاجی باز گل خان دل کا دورہ پڑنے جاں بحق ہوئے۔اس کے بعد نوجوان راناطاہر محمود بھی وفات پا گئے۔دونوں کی نماز جنازہ ہفتہ کو ادا کی جائے گی

دینہ ( رانا عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں مدوکالس میں دو افراد اچانک انتقال کر گئے۔ اچانک اموات سے پورا گائوں سوگوار ہو گیا،پہلے معروف ٹرانسپورٹر جان گل خان کے چھوٹے بھائی ، جمشید خان اور ویلڈر شمریز خان

bottom of page