top of page
Writer's pictureJhelum News

تیز رفتار رکشے نے سڑک پر کھڑے ہوئے رکشے کو پیچھے سے ٹکر مار دی ،نامعلوم عورت شدید زخمی

دھریالہ جالپ ( شیخ عبدالعزیز) جہلم پنڈ دادن خان روڈ پر دھریالہ جالپ بوائز ہائی سکول کے سامنے تیز رفتار رکشے نے سڑک پر کھڑے ہوئے رکشے کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں کنیز بی بی اور ایک نامعلوم عورت شدید زخمی ہو گئیں دونوں کا تعلق پننوال سے تھا دوسرے واقعہ میں جوتانہ سالٹ مائن سے ڈمپر نمک لوڈ کر کے آئی سی آئی کھیوڑہ جا رہا تھا موضع ورنالی کے قریب پیچھے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار محمد احمد جوں ہی ڈمپر کواوورٹیک کرنے لگا تو ڈمپر ڈرائیور نے جمپ سے بچنے کے لیے اپنی گاڑی کو دائیں طرف کر لیا جس سے موٹرسائیکل سوار کو زوردار ٹکر لگی اور وہ کئی فٹ دور سڑک پر لڑھکتا ہوا دور جا گرا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا

0 comments

留言

評等為 0(最高為 5 顆星)。
暫無評等

新增評等
bottom of page