top of page

تھانہ ڈومیلی کے نواحی علاقہ میں چوری کی واردات،زیورات اور قیمتی سامان غاٸب، مقدمہ درج ،تفتيش کاآغاز

تھانہ ڈومیلی کے نواحی علاقہ میں چوری کی واردات،زیورات اور قیمتی سامان غاٸب

تھانہ ڈومیلی پولیس نےمکان مالک اظہرمحمدکی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتيش کاآغاز کردیا۔

ڈومیلی:(محمدنبیل حسن+شیخ انیس) تھانہ ڈومیلی کے نواحی علاقہ میں چوری کی واردات،زیورات اور قیمتی سامان غاٸب۔ تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز تھانہ ڈومیلی کی حدود بڑاگواہ میں رات کے وقت اظہرمحمدولد محمدمحمود کے گھرنامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر گھر سے ستر ہزار مالیت کے زیورات اور دیگر قیمتی اشیإ لیکررفوچکرہوگٸے۔اظہرمحمد دینہ میں عارضی رہائشی پذیرہے اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ ڈومیلی اور کراٸم سین یونٹ نے موقع پر پہنچ کرشواہد جمع کرلٸے۔جبکہ پولیس اظہرمحمدولد محمدمحمود کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔مقدمہ میں بتایاگیاکہ دو عدد کانٹےاور ایک زنانہ انگوٹھی تھی۔انکے علاوہ ڈنرسیٹ اور جوسر مشین تھی۔پولیس نے مزید تفتيش کا آغاز کردیا۔

0 comments
bottom of page