top of page

تھانہ ڈومیلی کی حدود میں اوباش کی معصوم بچے سے بدفعلی،مقدمہ درج۔پولیس نے ملزم فرحان کو گرفتار کر لیا

ڈومیلی:(محمدنبیل حسن+شیخ انیس)تھانہ ڈومیلی کی حدود میں اوباش کی معصوم بچے سے بدفعلی،مقدمہ درج۔تھانہ ڈومیلی پولیس نے ملزم فرحان کو گرفتار کرلیااور مزید تفتیش شروع کردی۔

تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز تھانہ ڈومیلی کی حدود گترکی رہائشی خاتون نے تھانہ ڈومیلی میں درخواست دیتے ہوٸے موقف اختیار کیاکہ میں نے نو سال سےپہلے خاوند سے علیحدگی اختیار کی اور تین بچوں کے ساتھ رہ رہی ہوں۔گزشتہ روز میرا نو سالہ بیٹاجو تیسری جماعت کاطالبعلم تھاگھر کو نہ آیا جس کی اپنے بھائی کیساتھ تلاش شروع کی تو گاؤں میں ایک حویلی میں رونے کی آواز آئی جس پر چیک کیاتو فرحان محمود ولد محمود قوم آراٸیں بچے سے بدفعلی کررہاتھاہم کو دیکھتے ہی دیوار پھیلانگ کرفرار ہوگیابچے نے بتایاکہ مجھ گھرکے گیٹ سے زبردستی لیکرگیاتھا جس پر تھانہ ڈومیلی پولیس مقدمہ درج کرکے مزید تفتيش کاآغازکیاتو ملزم کو گرفتار کرلیاملزم سے مزید تفتيش کاآغازکردیا۔اس سے پہلے ملزم ممتاز نے بھی جھاڑیوں میں لےجاکرزیادتی کی تھی۔




0 comments
bottom of page