top of page
Writer's pictureJhelum News

تھانہ ڈومیلی پولیس کی اہم کاروائی،02شراب سپلائر ملزمان سمیت ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار،2گرفتارملزمان سےمجموعی طور پر 20 لیٹر شراب برآمد

دینہ (محمد نبیل حسن)تھانہ ڈومیلی پولیس کی اہم کاروائی،02شراب سپلائر ملزمان سمیت ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار،2گرفتارملزمان سےمجموعی طور پر 20 لیٹر شراب برآمدہوئی جبکہ گزشتہ روز سہال شریف میلہ پر ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم بھی گرفتار کرلیا۔الگ الگ مقدمات درج۔تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز تھانہ ڈومیلی پولیس کے ایس ایچ او چوہدری افضل کی سربراہی میں ٹیم نیاہم کاروائی کرتے ہوئے 02شراب سپلائر ملزمان نبیل عباس ہڈالی تحصیل دینہ اور نعمان ارشدولد ارشد ہڈالہ سیداں تحصیل دینہ کو گرفتار کر لیا،ملزم نبیل عباس ولد ندیم سے10لیٹرشراب اور ملزم نعمان ارشد سے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج درج کرلئے گئے۔جبکہ اور اہم کاروائی میں پولیس چوکی کسیال نے کاروائی کرتے ہوئے سہال شریف میلہ پر فائرنگ کرنے والے ملزم سحرشاہ ولد رحمت شاہ سکنہ کوکی خیل شاہ تحصیل جمرود کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ملزم پنجاب میں دفعہ 144کی خلاورزی بھی کررہاتھااور میلہ میں فائرنگ کرکے شہریوں میں خوف ہراس ڈال رہاتھا۔جس پرپولیس نے بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہناتھاکہ منشیات فروش معاشرے کاناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔،

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے اور روٹی 14 روپے کا ریٹ مقرر تھا 

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ، حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے ٹھس، گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید اضافہ کر دیا گیا

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page