top of page

تھانہ چوٹالہ کے علاقہ میں شہری کو فائر لگنے کے معاملہ پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا نوٹس

جہلم(چودھری سہیل عزیز) تھانہ چوٹالہ کے علاقہ میں شہری کو فائر لگنے کے معاملہ پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا نوٹس، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم خود موقع پر پہنچ گئے، ڈی ایس پی صدرمیاں عبدالجبار کو انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا،زخمی شہری کی شناخت یاور کے نام سے ہوئی ہے،جسے علاج ومعالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،ابتدائی معلومات کے مطابق یاور جہلم سے واپس اپنے گھر سنگھوی آ رہا تھا جو راستے میں فائرنگ سے ملزمان نے زخمی کر دیا،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔

0 comments
bottom of page