top of page
Writer's pictureJhelum News

تھانہ پنڈدادنخان کی حدود میں ایک رات میں دو مسلح ڈ کیتیاں,دوگروپوں میں تصادم ,عوام خوف و ہراس

پنڈدادنخان (عدنان یونس Jhelumnews.uk)تحصیل پنڈدادنخان میں چوری ڈکیتی اور فائرنگ کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ،تھانہ پنڈدادنخان کی حدود میں ایک رات میں دو مسلح ڈ کیتیاں سہوترہ گاوں کے بعد سدھوال میں بھی ڈکیتی ،پنڈی سید پور میں دوگروپوں میں تصادم کے نتیجہ میں فائرنگ ،عوام خوف و ہراس کا شکار جان ومال غیر محفوظ پولیس کے اعلیٰ حکام سے نوٹس کا مطالبہ .تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان میں آئے روز چوری ڈکیتی اور فائرنگ کے واقعات میں غیر معمولی اضافے کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہونے لگے تھانہ جلالپور شریف کے بعد تھانہ پنڈدادنخان کی حدود میں چوری ڈکیتی کے واقعات ہونے لگے گزشتہ رات سدھوال میں نامعلوم چور ایل ایچ وی کے گھر سے تالے توڑ کر نقدی لے اڑے جبکہ سہوترہ گاوں میں مسلح ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے حساس ادارے کے ملازم کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر نقدی اور زیورات لوٹ لیے جبکہ تحصیل پنڈدادنخان میں فائرنگ کے واقعات ہونا بھی معمول بن چکا ہے نواحی علاقہ پنڈی سید پور میں دو گروپوں کے تصادم میں آزادنہ اسلحہ کاا ستعمال کیا گیا جس کے نتیجہ میں تین افراد زخمی ہوگئی جبکہ گزشتہ ماہ بھی جیتی پور میں فائرنگ کے نتیجہ میں ایک نوجوان جاںبحق ہوگیا تھا عوامی سماجی حلقوں نے ائی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جائے جرائم اور فائرنگ کے واقعات کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیئے جائیں تاکہ شہر عدم تحفظ کا شکار نہ ہوں



0 comments

コメント

5つ星のうち0と評価されています。
まだ評価がありません

評価を追加
bottom of page