top of page

تھانہ منگلا کے سابق محرر امیر افضل نے ایس ایچ او احسن بٹ کو چوری کے مقدمے میں پھنسا لیا

جہلم: تھانہ منگلا کے سابق محرر امیر افضل نے ایس ایچ او احسن بٹ کو چوری کے مقدمے میں پھنسا لیا ،انسپکٹر احسن بٹ شریف انفس اور اچھی شہرت کے مالک ہیں ،ڈی پی او جہلم خود انکوائری کر کے میرٹ پر فیصلہ کریں۔جہلم شہر کی سماجی، رفاعی، فلاحی، شہری، صحافتی تنظیموں کے عمائدین نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ منگلا کے سابق محرر امیر افضل نے سازش کے تحت ایس ایچ او انسپکٹر احسن بٹ کا نام چوری کے مقدمے میں شامل کیا ہے حالانکہ احسن بٹ شریف انسان اور اچھی شہرت کا مالک ہے۔شہری تنظیموں کے عمائدین کا کہنا ہے کہ محرر امیر افضل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایس ایچ او احسن بٹ کو 20 ہزار روپے ادا کئے ہیں جس سے محرر کی بدنیتی ظاہر ہوتی ہے اور پتہ چلتا ہے کہ محرر ایس ایچ او انسپکٹر احسن بٹ کی شہرت کو نقصان پہچانے کے لیے بے بنیاد من گھڑت جھوٹا الزام عائد کر کے احسن بٹ کی شخصیت کو نقصان پہنچا رہا ہے۔عمائدین نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ سے مطالبہ کیا ہے کہ آپ خود انکوئری کر کے میرٹ پر فیصلہ کریں تاکہ کسی بھی پولیس آفیسر کے ساتھ زیادتی نہ ہو

0 comments

Kommentare

Mit 0 von 5 Sternen bewertet.
Noch keine Ratings

Rating hinzufügen
bottom of page