top of page

تھانہ منگلا پولیس کی بروقت کاروائی ، شراب کے نشے میں دھت ہو کرغل غپاڑہ کرنے والے 4 ملزمان گرفتار

جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان )ایس ایچ او منگلا ملک نثار کی ٹیم کے ہمراہ بروقت کاروائی ، شراب کے نشے میں دھت ہو کر نجی ہوٹل پر غل غپاڑہ کرنے والے 4 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ملزمان کی شناخت حسن ، حیدر، نعمان اور وقار کے ناموں سے ہوئی ھے ۔ ملزمان نجی ہوٹل پر شراب پی کر غل غپاڑہ کر رہے تھے کہ پولیس کو اطلاع ملنے پر ایس ایچ او منگلا ملک نثار اور آنکی ٹیم نے اطلاع ملتے ہی فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان گرفتار کر لیے، جبکہ ملزمان کا میڈیکل کروایا گیا ہے جو مثبت آیا اور ملزمان سے رائفل 223 بور، پسٹل 9MM معہ روندز اور بلیک ویگو ڈالا بھی برآمد کر لیا گیا،جس پر ترجمان پولیس کے مطابق شہریوں کی جان و مال کو مشکل میں ڈالنے والوں کو آئنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔ اہل علاقہ نے پولیس کی فوری کاروائی پر پولیس ٹیم کے ایشن کو سراہا گیا ھے ۔






0 comments

Recent Posts

See All

دینہ(رانا عاصم) گاؤں مدوکالس میں اچانک2افراد انتقال کر گئے۔ پہلے حاجی باز گل خان دل کا دورہ پڑنے جاں بحق ہوئے۔اس کے بعد نوجوان راناطاہر محمود بھی وفات پا گئے۔دونوں کی نماز جنازہ ہفتہ کو ادا کی جائے گی

دینہ ( رانا عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں مدوکالس میں دو افراد اچانک انتقال کر گئے۔ اچانک اموات سے پورا گائوں سوگوار ہو گیا،پہلے معروف ٹرانسپورٹر جان گل خان کے چھوٹے بھائی ، جمشید خان اور ویلڈر شمریز خان

bottom of page