top of page

تھانہ منگلا،تھانہ چوٹالہ:زمین پر ناجائز قبضہ کرنے ،دھمکیاں دینے والے اشتہاری مجرم گرفتار کر لیاگیا

 


جہلم (Jhelumnews.uk ڈسٹرکٹ رپورٹر)  جہلم پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری اشتہاری مجرم گرفتار  ایس ایچ او چوٹالہ ملک نثار احمد اور ٹیم نے زمین پر ناجائز قبضہ کرنے اور دھمکیاں دینے والے اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا  تفصیلات کے مطابق جہلم پولیس اشتہاری مجرمان کے خلاف ان ایکشن تھانہ چوٹالہ اور تھانہ منگلا پولیس نے اشتہاری مجرموں کو گرفتار کر لیا چوٹالہ پولیس نے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا ۔اشتہاری مجرم کی شناخت مظہر حسین کے نام سے ہوئی اشتہاری مجرم نے محمد ریاست کی زمین پر ناجائز قبضہ کیا اور دھمکیاں دیں، واقعہ کا مقدمہ سال 2021ء تھانہ چوٹالہ میں درج کیا گیا تھا جبکہ ایس ایچ او منگلا احسن شہزاد بٹ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے شہری کو زدو کوب کرنے والے اشتہاری مجرم گرفتار کرلیا اشتہاری مجرم کی شناخت محمد ثامران کے نام سے ہوئی،واقعہ کا مقدمہ سال 2019ء میں تھانہ منگلا میں درج کیا گیا تھا،باشتہاری مجرمان گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گئے تھے، اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے گی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ 



0 comments
bottom of page