top of page

تھانہ منگلا، تھانہ پنڈدادنخان دو منشیات فروش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار

جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان )تھانہ منگلا اور پنڈدادن خان پولیس کی جرائم۔پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن ، تھانہ منگلا کے ایس ایچ او ملک نثار نے اپنی ٹیم کے بمراہ منشیات کے سوداگر کو گرفتار کرلیا ، ملزم سے 2300 گرام چرس بر آمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ، تھانہ پنڈدادن خان پولیس کی بھی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں برآمدگی کر کے مقدمات درج کر لیے گئے تفصیلات کے مطابق جہلم پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور منشیات کےبسوداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ھے ۔ 2 منشیات فروش ملزمان سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار، چرس، پسٹل معہ روندز برآمد، الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے

منگلا پولیس نے منشیات فروش ملزم حسنین کو گرفتار کر لیاملزم سے 2300 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ دوسری طرف پنڈدادنخان پولیس نے منشیات فروش ملزم واجد کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 2200 گرام چرس برآمدجبکہ ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم خضر کو گرفتار کر لیا ملزم سے رائفل 12 بور معہ 2 چلیدہ کارتوس بھی برآمد کر لیے گئے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے پابند سلاسل کر دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی،

.

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کا رہائشی 27 سالہ فیکٹری ورکر عدیل نے لاہور میں فیکٹری

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں ایک شخص نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں جنسی درندے نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کےتھانہ کالا گجراں ک

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page