top of page

تھانہ للہ شریف کاچھوٹا محرر آصف منشیات کے اسمگلروں سے مل کر بے گناہ لوگوں پر چھاپے مروانے لگا

للہ شریف (تصور حسین ولیال Jhelumnews.uk)

تھانہ للہ پولیس ملازم آصف خود ہی شراب رکھوا کر سول کپڑوں میں دکانوں پر ریٹ کرنے لگ گیا

تفصیلات کے مطابق تھانہ للہ شریف کےچھوٹے محرر آصف کے منشیات کے اسمگلروں سے مل کر بے گناہ لوگوں پر سول کپڑوں میں چھاپے معمول بن گیا گزشتہ دن میلاد چوک للہ بازار میں نوید ٹیلر کے مطابق میری دوکان پر منشیات اسمگلروں سے شراب کی بوتل رکھوائی گئی اور چھوٹامحرر آصف سول کپڑوں میں ملبوس میری دوکان پر آگیا آتے ہی میری دوکان کی تلاشی شروع کردی سارا سامان بکھیر دیا مکمل تلاشی کے بعد جب کچھ نہ ملا تو میرے پوچھنے پر کس چیز کی تلاشی لے رہے ہو تو اس نے کہا شراب کہاں غائب کی ہے گالی گلوچ دی اور سربازار مجھے دھمکیاں دیں جبکہ شراب اسمگلروں کی ویڈیو بھی میرے پاس موجود ہے جو شراب لے کر آئے ہیں میں تھانہ للہ درخواست لے کر فرنٹ ڈیسک پر گیا ڈیوٹی پر موجود عرفان نامی آپریٹر نے 2 گھنٹے بیٹھانے کے بعد میرا شناختی کارڈ بھی رکھ لیا اور ای ٹیگ نمبر نہیں دیا 15 پر کال کے بعد درخواست ایڈ کی گئی لیکن میرا شناختی کارڈ مجھے واپس نہیں کیا گیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو درخواست دے دی ہے اور 1787 پر کال بھی کی ہے آئی جی پنجاب سے انصاف فراہمی کی اپیل ہے

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کا رہائشی 27 سالہ فیکٹری ورکر عدیل نے لاہور میں فیکٹری

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں ایک شخص نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں جنسی درندے نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کےتھانہ کالا گجراں ک

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page