top of page

تھانہ سٹی پولیس کی فوری کاروائی، والدہ پر تشدد کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار کر لیا ، مقدمہ درج



جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان Jhelumnews.uk ) تھانہ سٹی پولیس کی فوری کاروائی، والدہ پر تشدد کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار کر لیا ، مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ پولیس کو دی گئی درخواست پر والدہ کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے اسماعیل نے مجھ پر تشدد اور زدوکوب کیا اور کھانا بھی نہیں دیتا، جس پر تھانہ سٹی پولیس نے والدہ کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈنینس کے تحت فوری کاروائی کرتے ھوئے مقدمہ درج کرکے ملزم اسماعیل کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے ، جبکہ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ والدین جیسی عظیم ہستیوں پر تشدد ناقابل تصور اور افسوس ناک عمل ھے ۔ والدین سے حسن سلوک ہماری اسلامی تعلیمات کا حصہ ھے ۔





0 comments
bottom of page