top of page

تھانہ سٹی سرائے عالمگیر نے چوری کی وارداتیں کرنیوالے 4ملزمان کو گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کرلیا۔

گجرات پولیس تھانہ سٹی سرائے عالمگیر نے چوری کی وارداتیں کرنیوالے 4ملزمان کو گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کرلیا۔

6 موبائل فون، 10ڈنڈے سگریٹ اور 15ہزار نقدی برآمد

سرائے عالمگیر (محمد زاہد خورشید) گجرات پولیس تھانہ سٹی سرائے عالمگیر نے چوری کی وارداتیں کرنیوالے 4ملزمان کو گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کاضلع بھر میں چوروں، ڈاکوؤں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل مدثر اقبال کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر فواد سلیم اور ان کی پولیس ٹیم نے خصوصی کاروائی کرکے چوری کی مختلف وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے 6موبائل فون،10ڈنڈے سگریٹ، ٹوٹیاں اور 15ہزار روپے نقدی برآمد ہوئی۔گرفتار ملزمان میں 1۔ محمد زبیر،2۔محمد عرفان سکنائے مزنگ چونگی لاہور 3۔ احسان اللہ سکنہ جہلم 4۔ سنی امجد سکنہ سرائے عالمگیر شامل ہیں۔ جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

0 comments

Recent Posts

See All

پنڈدادن خان میں افسوسناک واقعہ۔ تھانہ للہ کے علاقہ پیر خسرو خان سے ایک شخص کی لاش برآمد // نیئر اعوان سے

پنڈدادن خان میں افسوسناک واقعہ تھانہ للہ کے علاقہ پیر خسرو خان سے ایک شخص کی لاش برآمد لاش کی شناخت غلام شبیر ولد محمد صدیق سکنہ جھارویاں کے نام سے ھوئی غلام شبیر کو مبینہ طور پر قتل کیا گیا پولیس جاے

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page