top of page

تھانہ سوہاوہ کی حدود میں ڈکیتی کی واردات،5مسلح افراد نے مزاحمت پرشہری پرفائرنگ کرکےزخمی کردیا



سوہاوہ:(محمدنبیل حسن Jhelumnews.uk) تھانہ سوہاوہ کے علاقہ شاہ سفیر،جندوٹ میں رات کو ڈکیتی کی واردات ،5 مسلح ڈاکوؤں نےجندوٹ کے رہائشی شوکت علی سے ذیورات اورنقدی چھینے کی کوشش مزاحمت پر شوکت علی کوگولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔تفصیلات کے مطابق شوکت علی نے بتایا کہ 5 مسلح ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے لئے گھر میں داخل ہوئے نقدی اور زیورات چھینے کی کوشش کی جس پر میں نے اپنا دفاع کیا تو انہوں نے 9 ایم ایم پسٹل سے فائر کیا جس سے میں شدید زخمی ہو گیا ڈاکوں فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ایلہ محلہ نے زخمی حالت میں مجھے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سوہاوہ پہنچایاجہاں مجھےابتدائی طبی امداد دی گئی اور راولپنڈی ریفر کردیاگیا

0 comments
bottom of page