top of page

تھانہ دینہ میں اسلحہ سمگلروں سے ڈیل کی انوکھی واردات ،4 لاکھ وصول،اصلی یا نقلی پولیس اہلکار فرار

سوہاوہ(احسن وحید سے )تھانہ دینہ میں اسلحہ سمگلروں سے ڈیل کی انوکھی واردات جعلی پولیس سب انسپکٹر یا اصلی پولیس والا اصلی اے آئی ایس کو چکمہ دے گیا گرفتار ملزم کی بیوی کو پشاور سے بلوا کر چار لاکھ وصول کیا گیا جبکہ رقم وصول ہوتے ہی ڈیوٹی آفیسر موقعہ پر پہنچ گیا جس نے ڈیل کی رقم وصول کرنے والی گاڑی میں موجود پولیس اہلکاروں کو فرار کروایا جبکہ پہلے سے گرفتار ملزم اور اس کی بیوی پٹھانی جس نے چار لاکھ دیے اس کو دوبارہ گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ شام پانچ بجے راجہ عامر نامی اے ایس آئی نے گاڑی نمبر 180 میں موجود۔ملزمان سے اسلحہ برآمد کیا جس کے بعد ملزمان کے ساتھ چار لاکھ میں ڈیل ہوئی جو چار لاکھ کی رقم وصول کرنے کے بعد چار لاکھ لانے والی ملزم کی بیوی کو بھی گرفتار کر لیا گیا اور جس گاڑی میں چار لاکھ وصول ہوئے اسے موقعہ سے فرار کروا کر ملزمان سے کہا گیا کہ آپ کو جعلی پولیس والوں نے اغواء کر رکھا تھا جو رقم لے کر فرار ہو گئے تاحال مقدمہ بھی درج نہ ہو سکا جبکہ ملزمان بھی پولیس کے پاس ہیں ۔ڈی پی او جہلم سے اپیل ہے کہ ملزمان کے موبائل فون کی لوکیشن لے کر ہسٹری نکلوائی جائے اور اسلحہ سمگلروں سے ڈیل کرنے والے کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ایس ایچ او تھانہ دینہ راجہ عمران کا کہنا ہے کہ ملزم سرائے عالمگیر میں پکڑے گئے تھے جہاں سے ملزم کی بیوی نے پیسے دیے ملزم وہاں ڈیل کر کے تھانہ دینہ میں آئے تو ان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر رہے ہیں ۔ایس ایچ او راجہ عمران کا کہنا ہے کہ تفتیش کر رہے ہیں ملزمان کی ہمارے علاقے میں کوئی ڈیل نہ ہوئی ہے





0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page