پنڈدادنخان (تحصیل رپورٹر) تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ جلالپور شریف میں ڈنڈوں اور سوٹوں کا آزادانہ استعمال تھانہ جلالپورشریف کی بغل میں ڈنڈوں سوٹوں سے مسلح 5 کس افراد نے مخالفین پر دھاوا بول دیا بیہمانہ تشدد سے کھیتوں میں کام کرتے باپ بیٹا شدید زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ جلالپور شریف میں 5 افراد نے باپ اور بیٹے کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا 52 سالہ رمضان اور اس کا 16 سالہ بیٹا اویس شدید زخمی باپ اور بیٹا کھیتوں میں کام کر رھے تھے کہ مخالفین نے ڈنڈوں سے حملہ کر دیا بہیمانہ تشدد سے 16 سالہ اویس کے دونوں بازو ٹوٹ گٸے اور سر پر گہرے زخم آئے جبکہ باپ رمضان بھی شدید زخمی ہوگیا زخمیوں کو آر ایچ سی جلالپور شریف منتقل کیا گیا ملزمان ں مسمیان شاہد شبیر اور کاشف نے ساتھیوں کے ہمراہ رمضان کے ڈیرہ پر حملہ کیا جس سے دونوں باپ اور بیٹا شدید زخمی ہو گئے ذراٸع کے مطابق متاثرہ فریق کے ہسپتال پہنچنے کے بعد ملزمان بھی زخمی حالت میں ہسپتال پہنچ گٸے واقع کا علم ہوتے ھی رمضان کے سالے حماد نے ہسپتال ایمرجنسی روم گھس کر شاہد پر فاٸر کر دئیے جس سے شاہد کی ٹانگوں میں دو فاٸر لگے تمام واقع پولیس ملازمین کی موجودگی میں پیش آیا تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم ریفر کر دیا گیا فائرنگ کے وقت پولیس خاموش تماشائی بنی رہی
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی 25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...
0
جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...
0
bottom of page
Comments