الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہینِ الیکشن کمیشن کیس میں فواد چوہدری کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔
فواد چوہدری کے خلاف توہینِ الیکشن کمیشن کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے کی۔
دورانِ سماعت فواد چوہدری کے معاون وکیل نے کیس ملتوی کرنے کی درخواست کر دی۔
فواد چوہدری کی رہائش گاہ پر ان کے بھائی فیصل چوہدری ملے، فیصل چوہدری نے بتایا کہ ان کے بھائی کے خلاف سیاسی مقدمات ہیں، وہ ہمیں بھی نہیں مل سکے ہیں۔
ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ فواد چوہدری نہ خود آئے، نہ انہوں نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی ہے۔
فواد چوہدری کے معاون وکیل نے استدعا کی کہ ہائی کورٹ میں آج الیکشن کمیشن کی وکیل نے دلائل دینے ہیں، کیس ملتوی کر دیں کیونکہ ہائی کورٹ ایک دو دن میں فیصلہ کر دے گی۔
الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کے معاون وکیل کی استدعا مسترد کر دی اور کیس کی سماعت 20 جولائی تک ملتوی کر دی۔
Commenti