top of page

ترکی ٹول پلازہ کے قریب ٹرک میں موجودکیمیکل کے ڈرمز کوآگ سے بچاکربڑے سانحہ رونما ہونے سے بچالیا گیا

دینہ (عرفان محبوب سے ) موٹر وے پولیس کا ایک اور احسن اقدام ،ترکی ٹول پلازہ کے قریب ہینو ٹرک میں موجود کیمیکل کے ڈرمز کو آگ سے بچا کر بڑے سانحہ رونماہونے سے بچا لیا گیا ،ریسکیو1122 کی مد د سے بروقت اقدام سے آگ پر قابو پا لیا گیا ،تفصیلات کے مطابق ترکی ٹول پلازہ کے نزدیک ایک ہینو ٹرک نمبر RIS2462 جس میں کارگوں لوڈ تھا بوجہ شارٹ سرکٹ اچانک آگ لگ گئی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس بروقت جائے حادثہ پہنچ گی ایریا موبائیل کے علاوہ CP0بیٹ 6 علی عابد سلیمان ،ایڈمن آفیسراحتشام الرحمن ،اپریشنل آفیسر اسد عباس ،سب انسپکٹر محمد بلال اور ہیڈ کانسٹیبل محمد عقیل ہمراہی پارٹی موقعہ پر پہنچے تو معلوم ہوا کہ ٹرک میں کارگو سامان کے ساتھ ساتھ 5عدد کیمیکل ڈرم پڑے ہوئے ہیں جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ٹرک کو ان لوڈ کیا گیا جسکی وجہ سے علاقہ بڑے سانحہ سے بچ گیا ٹریفک کی روانی کو بھی بحال رکھتے ہوئے بغیر کسی جانی نقصان کے بذریعہ ریسکیو1122آگ پر قابو پا لیا گیا عوامی سماجی حلقوں نے کہا کہ بروقت ٹریفک کو بحال رکھتے ہوئے فوری ٹرک کو ان لوڈ کرتے ہوئے کیمیکل ڑرم کو آگ سے بچاتے ہوئے ہم موٹر وے پولیس کے اس احسن اقدام کو سراہتے ہیں اور بیٹ کمانڈر علی عابد رضوان کی موجودگی اور کمانڈ اینڈ کنٹرول کی تعریف کی گئی

0 comments
bottom of page