top of page

ترقی یافتہ دور میں جلالپورشریف ایمبولینس سروس ، کھیلوں کے گراؤنڈ ، نادرا جیسی سہولیات سے محروم

جلالپورشریف (تحصیل رپورٹر Jhelumnews.uk ) ترقی یافتہ دور میں بھی علاقہ جلالپورشریف ایمبولینس سروس ، کھیلوں کے گراؤنڈ اور نادرا جیسی سہولیات سے محروم ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی تحصیل پنڈدانخان کے نواحی قصبہ جلالپورشریف ترقی یافتہ دور میں بھی جدید سہولیات سے آراستہ ایمبولینس سروس 1122 ، نادرا اور کھلیوں کے گراؤنڈ سے محروم ہے ۔ یاد رہے کہ ایمبولینس سروس نہ ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ کے لوگ شدید دشواری کا شکار ہیں ایمرجنسی کی صورت میں مریض کو لوڈر رکشہ ، شہزور ڈالہ کی مدد سے ہسپتال شفٹ کیا جاتا ہے ۔ اہل علاقہ کا میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ترقی یافتہ دور میں بھی علاقہ جلالپورشریف میں ایمبولینس جیسی سہولیات سے محروم ہونا لمحہ فکریہ ہے ۔ مریض کو شفٹ کرنے میں بہت سی مشکلات ہوتیں ہیں اور بعض اوقات مریض کو آکسیجن سلنڈر کی ضرورت ہوتی ہے لیکن آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے مریض راستے میں ہی اللّٰہ کو پیارا ہو جاتا ہے ۔ ہماری ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈدانخان انور علی کانجو سے اپیل ہے خدارا جلالپور شریف کو بھی ترقی یافتہ دور میں سہولیات سے محروم نہ کریں اور جلد از جلد ایمبولینس سروس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ دوسری طرف اگر کھیلوں کی سرگرمیوں کی بات کی جائے تو جلالپورشریف میں کوئی گراؤنڈ موجود نہیں ہے جس سے بچوں اور نوجوانوں کو کھیلوں سے محروم رکھ کر ان کے مستقبل کو داؤ پر لگایا جا رہا ہے ۔ حکام بالا سے اپیل ہے کہ کھلیوں جیسی سرگرمیوں کو بحال رکھنے کے لیے جلالپورشریف میں گراؤنڈ بنایا جائے ۔ ترقی یافتہ دور میں بھی علاقہ جلالپورشریف کو نادرا جیسی سہولیات سے محروم کیا گیا ہے جبکہ جلالپور شریف سے پنڈدادنخان نادرا دفتر جانے کیلئے روڈ کی حالت دیکھ کر ڈیڑھ سے پونے دو گھنٹے لگ جاتے ہیں اور راستے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ جلالپورشریف کی عوام نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈدانخان سے مطالبہ کیا ہے کہ جلالپورشریف میں نادرا کی برانچ کو فل فور اوپن کیا جائے تاکہ عوام کو جلالپورشریف میں ہی نادرا جیسی سہولیات مل سکیں



0 comments

Recent Posts

See All

منگلا( آصف محمود چودھری)مہتمم ماڈل تھانہ پولیس منگلا انسپکٹر رضوان ملک کی ہمراہ عملہ گزشتہ ماہ فروری میں سماج دشمن عناصر کیخلاف دبنگ کاروائیاں کی گئیں۔رپورٹ جاری

منگلا( آصف محمود چودھری)مہتمم ماڈل تھانہ پولیس منگلا انسپکٹر رضوان ملک کی ہمراہ عملہ گزشتہ ماہ فروری میں سماج دشمن عناصر کیخلاف دبنگ کاروائیاں کی گئیں۔گزشتہ ماہ فروری منشیات فروشوں کیخلاف 5الگ الگ مقد

دینہ:نابالغہ کے ساتھ زنا کا مقدمہ۔ ملزم محمد نعمان کیانی کو عمر قید اور 50 ہزار جرمانہ کا حکم اور1 لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا سنا دی گئی

www.JhelumNews.uk دینہ ( ادریس چودھری) اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جہلم امجد جاوید لِلہ کی مقدمہ کی موثر پیروی سے زنا کے ملزم کو سزا،نابالغہ کے ساتھ زنا کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد نعمان

bottom of page