top of page

ترانہ بحق مظلومینِ فلسطین* بقلم: *ڈاکٹر فیض احمد بھٹی*

*ترانہ بحق مظلومینِ فلسطین*

بقلم:

*ڈاکٹر فیض احمد بھٹی*


اُٹھ جاؤ خدا کےلیے- خدا کی رضا کےلیے

غزۂ و فلسطین- مسجدِ اقصیٰ کےلیے


رسالت کا امین- فلسطین و فلسطین،

خون سے رنگین- فلسطین و فلسطین

مسلم کی صدا کےلیے- امت کی بقا کےلیے

∆اُٹھ جاؤ خدا کےلیے- خدا کی رضا کےلیے

غزۂ و فلسطین- مسجدِ اقصیٰ کےلیے


کب ہوش میں آؤ گے- کب جوش میں آؤ گے،

کب نیند سے اُٹھ کر- میدان میں جاؤ گے

اطفال کی آہ کےلیے- بنتِ حوا کی رِدا کےلیے

∆اُٹھ جاؤ خدا کےلیے- خدا کی رضا کےلیے

غزۂ و فلسطین- مسجدِ اقصیٰ کےلیے


گر فیض کو پانا ہے- تو غیرت کو جگانا ہے،

سوئی ہوئی امت کو- ہوش میں لانا ہے

اقصی سے وفا کےلیے- یہودی کی سزا کےلیے

∆اُٹھ جاؤ خدا کےلیے- خدا کی رضا کےلیے

غزۂ و فلسطین- مسجدِ اقصیٰ کےلیے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page